16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سریش پربھو کے امریکہ میں قیام کے دوران باہمی تجارت اور کاروباری مراسم کے امور پر مذاکرات

Urdu News

نئیدہلی، کامرس وصنعت  اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو  دس سے بارہ جون 2018  تک  امریکہ کے دورے پر تھے. کامرس وصنعت وشہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب سریش  پربھو اپنے قیام امریکہ کے دوران. صنعتی نمائندوں کے ساتھ ایک  گول میز کانفرنس میں

وزیر موصوف نےامریکہ کے نمائندہ تجارت  جناب روبرٹ ای  لائی تھائزر   امریکہ کے محکمہ کامرس کے سکریٹری   جناب ولبر  ایل راس   اور امریکہ کے   محکمہ زراعت کے سکریٹری  جناب سونی  پیرڈیو   سے  تبادلٔہ خیال  کیا ۔ا س موقع پر انہوں نے  انڈیا کاکس  کے  مشترکہ  چیئر ز   سنیٹر  مارک روبرٹ وارنر  اور سنیٹر جان  کارنن  سے  مشترکہ  میٹنگ بھی کی ۔ ان  میٹنگس کا اہتمام   دوستی اور خیر سگالی کے جذ بے  کی فضا میں کیا گیا  ۔جن کے دوران  فریقین  نے ایک دوسرے کے نظریات کی ستائش کی ۔ان میٹنگس میں ہونےوالی گفتگو  ہندوستان اور امریکہ کی باہمی تجارت اور کاروباری مراسم  پر مرکو زرہی ۔ اس کے ساتھ ہی دونوں فریقوں کے خدشات کے تدارک کے طریقے تلاش کرنے  پر بھی زور دیا گیا ۔                                                                                                                   اس سلسلے میں  اس امر پر اتفا ق رائے قائم ہوا کہ امریکہ اور ہندوستان کے افسران  جلد از جلد  ایک سینئر سطح پر ملاقات کریں  گے ۔ جس میں  دونوں فریقوں کے مفاد سے متعلق مختلف امور پر  گفتگو کی جائے گی۔ یہ مذاکرات  مثبت ،تعمیر ی اور نتیجہ خیز طریقے سے کئے جائیں گے۔

جناب سریش  پربھو نے اپنے قیام امریکہ کے دوران  ہند –امریکہ بزنس کونسل  (یو ایس آئی بی سی ) اور ہند-  امریکہ اسٹریٹجک  پارٹنر شپ فورم  (یو ایس آئی  ایس پی ایف )  کے  مشترکہ طورسے اہتمام کردہ   سرکردہ کارباریو ں اور صنعت کار وں کے اجلاس  سے  بھی خطاب کیا اور متعلقہ دعوے داروں سے ملاقاتیں  کیں ۔ ان میٹنگس کے دوران وزیر موصوف نے  امریکہ میں   تیار کئے جانےو الے شہری طیاروں کی  ہندوستانی کمپنیوں کے ذریعہ خریداری اور توانائی کے شعبے میں  تعاون   میں اضافے کے ذریعہ  باہمی تجارت   میں اضافے کی حوصلہ افزائی پرزوردیا، جس میں   امریکہ میں تیار ہونے والے پٹرولیم اور ایل این جی کی ہندوستان کے ذریعہ خریداری شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تدریجی معاشی نمو  ان شعبوں اور دیگر میدانوں میں بازار کے نئے امکانات پیداکرنے میں   نمایا ں کردار ادا کرے گی۔  انہوں نے مزید کہا کہ  ان خریداریوں  کے نتیجے میں  2017  میں   باہمی تجارتی خسارے میں بڑی حد تک کمی  ہوچکی ہے  اور مستقبل کی خرید وفروخت نہ صرف یہ رجحان جاری رکھے گی بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک متوازن تجارتی   تعلق  قائم کرسکے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More