نئی دہلی، سات سرکاری کالونیوں کی دوبارہ ترقی میں پیڑ پودوں والا رقبہ موجودہ رقبے سے تقریباً تین گنا ہوجائے گا۔اس کے علاوہ اضافی پیڑ 1:10 کے حساب سے لگائے جائیں گے، جس سے پیڑ پودوں والا علاقہ بڑھ جائے گا۔سب کی سب سات سرکاری کالونیوں کی دوبارہ ترقی میں ماحولیات اور پیڑ پودے لگانے کی اسکیم کی پوری طرح پابندی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ موجودہ پیڑوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو برقرار رکھنے کی خاص کوشش کی جارہی ہے۔ ان کالونیوں میں نوروجی نگر، سروجنی نگر، نیتا جی نگر، محمد پور، سرینواس پوری، کستوربانگر اور تیاگ راج نگر شامل ہیں۔
متذکرہ بالا سرکاری کالونیوں میں دوبارہ ترقی کے سلسلے میں پیڑ گرائے جانے کے تعلق سے میڈیا میں گمراہ کن خبریں آرہی ہیں۔ یہ خبریں پوری طرح بے بنیاد ہیں اور ان میں ان کوششوں کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے، جو اضافی پودے لگانے کے سلسلے میں کی جارہی ہیں، تاکہ پیڑ پودوں کا رقبہ بڑھایا جاسکے۔
پیڑ گرائے جانے کے سلسلے میں مندرجہ ذیل حقائق کو سامنے رکھا جانا چاہیے۔
- کئی منزلہ رہائشی اور تجارتی بلاکوں کے ڈیزائن میں زیر استعمال زمین میں کافی کمی آگئی ہے، جس سے پیڑ پودوں کے لئے زیادہ جگہ فراہم ہوگئی۔ان سبھی سات کالونیوں میں پیڑ پودوں کی جگہ کا رقبہ 10,69,235مربع میٹر رکھنے جانے کی تجویز ہیں ، جبکہ اس وقت یہ رقبہ 3,83,101 مربع میٹر ہے۔ اس طرح پیڑ پودوں کے لئے تقریباً تین گنی جگہ فراہم ہو جائے گی۔ حوالے کے لئے دیکھئے جدول نمبر-I
- سبھی درختوں کو نہیں کاٹا جارہا ہے۔ موجودہ 21,040 درختوں میں سے صرف 14,031 درختوں کو کاٹا جارہا ہے۔اس کے علاوہ موجودہ 21,040 درختوں کی جگہ 23,475 درخت مہیا ہوجائیں گے۔(اس طرح 6834 درخت محفوظ رہیں گے۔1,213 درختوں کو دوبارہ لگایا جائے گا اور 15428 نئے درخت لگائے جائیں گے)۔حوالے کے لئے دیکھئے جدول نمبر-II
- اس کے علاوہ 1:10 کے حساب سے درخت لگائے جائیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک درخت گرایا جائے گا تو اس کی جگہ دس پودے لگائے جائیں گے۔اس حساب سے 135460درخت لگائے جائیں گے اور ایک ‘‘شہری جنگل’’ پیدا ہوجائے گا، جس سے زیادہ مقدار میں آکسیجن پیداہوگی اور شہر میں آلودگی کی سطح میں کمی آئے گی۔ حوالے کے لئے دیکھئے جدول نمبر-II
درختوں کو محفوظ رکھنے اور انہیں دبارہ لگانے کی خصوصی کوششوں کے علاوہ جن کالونیوں کو دوبارہ ترقی دی جائے گی، ان میں ‘‘گرین بلڈنگ کنسپٹس’’ کا پورا خیال رکھا جائے گا۔اس سے کوئی کچرا پیدا نہیں ہوگا اور ماحولیات میں بھی مدد ملے گی۔ اس کا اندازہ مندرجہ ذیل اقدامات سے کیا جاسکتا ہے۔
- عمارت کے لئے رقبہ 20-15فیصد تک محدود کردیا جائے گا، جبکہ اس وقت یہ اس وقت 50 فیصد ہے۔ پیڑ پودوں والا حصہ 50 فیصد ہوگا۔
- باؤنڈری کے ساتھ پیڑ پودے لگائے جائیں گے یا درختوں کو دوبارہ لگایا جائے گا، جو مین روڈ کے نزدیک ہوں گے۔
- مکانات اس طرح بنائے جائیں گے کہ عمارت میں زیادہ گرمی نہ ہوں۔
- قابل تجدید توانائی کے لئے شمسی پینل استعمال کئے جائیں گے۔ان سات کالونیوں میں شمسی توانائی کی کل مقدار 5654 کے وی ہوگی۔
- ٹھوس کچرا؍استعمال شدہ پانی کو جمع کیا جائے گا، الگ کیا جائے گااور اسے پیڑ پودوں کو پانی دینے کے مقصد سے دوبارہ استعمال کیا جائے گا۔ٹھوس کچرے کو پیڑ پودوں کے لئے کھاد کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
- زیر زمین پانی کو ری چارج کرنے کے لئے بارش کے پانی کو جمع کرنے کا انتظام کیا جائے گا۔
- تعمیرات اور انہدامی کارروائی سے حاصل ہونے والے مٹیریل کو سڑک کنارے بنانے اور فٹ پاتھ کے ٹائل بنانے کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔
ساتوں کالونیوں کو اسی طرز پر ترقی دی جائے گی، جس طرح نیو موتی باغ کمپلیکس اور ایسٹ قدوائی نگر پروجیکٹ کو دی گئی ہے۔
وزارت کی کوشش ہے کہ وہ آنے والی نسلوں کے لئے ترقی کے مثالی ماڈل فراہم کریں۔تبدیلی ناگزیر ہے اور اسی طرح شہروں میں بھی تبدیلیاں آنی ہے۔ ہمارے قدرتی ماحول کا پورا پورا خیال رکھتے ہوئے ان کالونیوں کی منصوبہ بندی اور ڈیزائننگ کا کام انجام دیا گیا ہے۔
جدول نمبر-1 پیڑ پودوں والے علاقوں کی تفصیل
جی پی آراے | پلاٹ کا رقبہ | اصل عمارت کا زمین پر حصہ | دو بارہ ترقی کے بعد عمارت کا زمین پر حصہ | پیڑ پودوں والا موجودہ حصہ | دوبارہ ترقی کے بعد پیڑ پودوں والا حصہ | ||||
% | رقبہ(مربع میٹر میں) | % | رقبہ(مربع میٹر میں) | % | رقبہ(مربع میٹر میں) | % | رقبہ(مربع میٹر میں) | ||
نوروجی نگر | 101010 | 67 | 67677 | 31 | 31313 | 13 | 13131 | 47 | 47475 |
نیتا جی نگر | 442405 | 61 | 269866 | 25 | 109656 | 14 | 63512 | 53 | 233917 |
سروجنی نگر | 1030479 | 64 | 659506 | 26 | 267924 | 14 | 144267 | 49 | 504935 |
محمد پور | 36818 | 35 | 12886 | 15 | 5431 | 38 | 13991 | 43 | 15703 |
کستوربا نگر | 213715 | 55 | 117543 | 17 | 36332 | 18 | 38469 | 41 | 87623 |
سرینواس پوری | 296230 | 55 | 162927 | 25 | 74058 | 30 | 88869 | 50 | 148115 |
تیاگ راج نگر | 54900 | 27 | 14823 | 15 | 8301 | 38 | 20862 | 58 | 31467 |
2175557 | 1305228 | 533015 | 383101 | 1069235 |
جدول نمبر-11 درختوں کی تفصیل
جی پی آر اے | پلاٹ کا رقبہ ایکڑ میں | اس وقت موجود درختوں کی تعداد | کاٹے جانے والے درختوں کی تعداد | جو درخت لگائے جائیں گے؍اسی جگہ برقرار رہیں گے ان کی تعداد | اضافی پیڑپودوں کی تعداد | کل میزان | |||
جن درختوں کو محفوظ کردیا گیا ہے | جو درخت لائے جاچکے ہیں | جو نئے دخت لگائے جائیں گے | کل میزان | ||||||
1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10= (8+9) |
نوروجی نگر | 24.96 | 1513 | 1465 | 48 | 150 | 250 | 448 | 14650 | 15098 |
نیتا جی نگر | 110 | 3906 | 2315 | 1416 | 175 | 4450 | 6041 | 21450 | 27491 |
سروجنی نگر | 254.64 | 11913 | 8322 | 3591 | 546 | 8235 | 12372 | 83220 | 95592 |
محمد پور | 8.03 | 562 | 363 | 199 | 20 | 350 | 569 | 3630 | 4199 |
کستوربا نگر | 52.81 | 1203 | 723 | 480 | 150 | 400 | 1030 | 5730 | 6760 |
سرینواس پوری | 73.14 | 1594 | 750 | 844 | 165 | 1667 | 2676 | 5850 | 8526 |
تیاگ راج نگر | 13.3 | 349 | 93 | 256 | 7 | 76 | 339 | 930 | 1269 |
کل میزان | 536.88 | 21040 | 14031 | 6834 | 1213 | 15428 | 23475 | 135460 | 158935 |