16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مئی 2018کے لئے صنعتی ورکروں کے لئے صارف قیمتوں کا عدد اشاریہ (سی پی آئی- آئی ڈبلیو)

Urdu News

نئی دہلی، صنعتی ملازمین کے لئے کل ہند صارف قیمتوں کا عدد اشاریہ (سی پی آئی- آئی ڈبلیو) مئی 2018 میں ایک پوائنٹ بڑھ کر 289 پوائنٹ کی سطح پر آگیا۔ ایک ماہ میں ہوئی تبدیلی کی بنیاد پر سی پی آئی- آئی ڈبلیو میں اپریل 2018 سے لے کر مئی 2018 تک کی مدت کے دوران 0.35 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا، جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران اس میں 0.36 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا تھا۔

موجودہ عدد اشاریہ میں سب سے زیادہ اضافہ خوردنی اشیاء کے گروپ کی بدولت ہوا ہے، جس نے مجموعی تبدیلی میں 0.68 فیصد کا تعاون دیا ہے۔ مختلف اشیاء کی بنیاد پر اگر دیکھیں تو چاول، مونگ پھلی، تیل، تازہ مچھلی، مرغ پروری (مرغ)، انڈے (مرغیاں)، دودھ، خالص گھی، ہری مرچ، پیاز، بینگن، گوبھی، گاجر، پھل گوبھی، فرینچ بینس، ہری دھنیا کی پتیاں، پالک، آلو، مولی وغیرہ کے سبب عدد اشاریہ میں اضافہ ہوا ہے۔ حالانکہ گیہوں، گیہوں کا آٹا، سرسوں کے تیل، سوکھی مرچ، بھنڈی، آم (پکا)، تورئی وغیرہ کی قیمتوں میں کمی کے سبب موجودہ عدد اشاریہ میں زیادہ اضافہ نہیں ہوپایا۔

ماہانہ سی پی آئی- آئی ڈبلیو کے ذریعہ ناپی جانے والی مہنگائی کی شرح پر سالانہ بنیاد پر غور کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مئی 2018 میں 3.96 فیصد رہی، جو اس سے پچھلے مہینے 3.97 فیصد اور پچھلے سال کے اسی مہینے میں 1.09 فیصد تھی۔ اسی طرح خوردنی اشیاء سے متعلق مہنگائی کی شرح مئی 2018 میں 1.66 فیصد ناپی گئی، جبکہ یہ گزشتہ ماہ 1.33 فیصد اور گزشتہ برس کے اسی ماہ میں منفی 1.63 فیصد تھی۔

مرکزی سطح پر غور کرنے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ شولاپور اور بھلائی میں سب سے زیادہ اضافہ (فی کس 6 پوائنٹ) درج کیا گیا۔ اس کے بعد پونے، کوڈرما اور گوداوری خانی (فی کس 5پوائنٹ) نے زیادہ سے زیادہ اضافہ درج کرایا ہے۔ اسی طرح 2 مراکز میں 4-4 پوائنٹ، 6 مراکز میں 3-3 پوائنٹ، 18 مراکز میں 2-2 پوائنٹ، 15 مراکز 1-1 پوائنٹ کا اضافہ درج کیا گیا۔ دوسری جانب چھندواڑہ، دارجلنگ، جالندھر، جے پور اور غازی آباد میں سب سے زیادہ 2 پوائنٹ کی کمی درج کی گئی۔ دیگر مراکز میں 12 مراکز میں 1-1 پوائنٹ کی کمی درج کی گئی۔ باقی ماندہ 15 مراکز میں عدد اشاریہ مستحکم رہا۔

36 مراکز میں عدد اشاریہ کل ہند عدد اشاریہ سے زیادہ رہا، جبکہ 9 مراکز میں عدد اشاریہ قومی اوسط سے کم رہا۔ ممبئی، جبل پور اور چھندواڑہ مراکز کا عدد اشاریہ کل ہند عدد اشاریہ کے مساوی رہا۔

جون 2018 کے لئے سی پی آئی- آئی ڈبلیو کا اعلان 31 جولائی کو ہوگا۔ یہ دفتر کی ویب سائٹwww.labourbureaunew.gov.in پر بھی دستیاب ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More