16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جسمانی لحاظ سے معذورافراد کے لئے ہنرمندی ترقیات کی قومی ورکشاپ

Urdu News

نئی دہلی: سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت کے تحت معذوری کے شکار افراد کو بااختیاربنانے کے محکمے کے زیراہتمام ہنرمندی ترقیات کی ایک قومی ورکشاپ کا اہتمام کیاجارہاہے ۔ اس قومی ورکشاپ کا اہتمام اس مقصد سے کیاگیاہے کہ تربیتی شراکت داروں سے لے کر پالیسی سازوں تک اور پالیسی سازوں سے لے کرآجروں تک تمام متعلقہ افراد کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرایاجاسکے ۔

          سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے وزیر جناب تھاورچند گہلوٹ اس ورکشاپ کا افتتاح کریں گے اور ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کے وزیرجناب دھرمیندرپردھان،مہمان ذی وقارکے طورپر اس ورکشاپ میں شریک ہوں گے ۔ سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت میں وزیرمملکت جناب کرشن پال گرجراس ورکشاپ سے خطاب کریں گے ۔ نجی اور سرکاری کارپوریٹ شعبوں کے نمائندگان ، ریاستی حکومتیں ، معذورین کے لئے تربیتی مراکز جو پینل میں شامل ہیں ، تمام متعلقہ ادارے اس ایک روزہ ورکشاپ میں شرکت کریں گے ۔

          مذکورہ ورکشاپ جسمانی لحاظ سے معذورافراد کو ہنربنانے سے متعلق موضوعات پرتوجہ مرکوزکریگی اور ایسے معذورافراد میں ہنرمندی کو فروغ دینے کے لئے ان بنیادی شعبوں کی شناخت کریگی  جن  شعبوں میں انھیں ہنرمندبنایاجاسکتاہے او راس سلسلے میں اپنی جانب سے قابل عمل تجاویز بھی پیش کریگی۔ معذوری کی کیفیت اور درجہ بندی کے میکینزم کا بھی تعین کریگی  یعنی صنعتی ضروریات اور نجی شعبے میں مثبت رجحانات کو فروغ دینے کے پہلوکو بھی نمایاں کریگی  تاکہ یہ شعبہ جسمانی لحاظ سے معذور افراد کو اپنے یہاں قابل قدر اور اہم ورک فورس کے طورپرشامل کرسکے ۔

          اس ورکشاپ کے پانچ اجلاسات ہوں گے ۔

1-افتتاحی اجلاس : اس اجلاس میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ، ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کے وزیر اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت شرکت کریں گے ۔

2-اجلاس نمبر1۔موضوعات :ہنرمندی کا تعین یعنی جسمانی لحاظ سے معذورافراد کی زمرہ بندی ، قومی اداروں کے ڈائرکٹرحضرات کے ذریعہ پریزنٹیشن اور پینل تبادلہ خیالات ، اس میں ایم ایس ڈی ای اور این ایس ڈی سی کے نمائندگان شرکت کریں گے ۔

3-اجلاس نمبر2۔موضوعات :ما بعد تربیت پلیسمنٹ کے میکینرم سمیت نجی /سرکاری شعبوں میں پلیسمنٹ کے مواقع ، صنعتی اداروں کے نمائندگان کے ذریعہ پریزنٹیشن اورپینل تبادلہ خیالات ، سرکاری دائرہ کارکی صنعتوں اور سرکردہ نجی شعبے کی کمپنیوں کی شرکت ۔

4-اجلاس نمبر 3۔موضوعات : ہنرمندی کا تعین یعنی جسمانی لحاظ سے معذورافراد کی زمرہ بندی ، پریزنٹیشن اورپینل تبادلہ خیالات جس میں ای ٹی پی اورمعذورافراد سے متعلق ہنر مندی کونسلوں کی شرکت ہوگی ۔

5-انٹراایکٹواجلاس ۔سوالات اورجوابات /مختصرروداد کی پیش کش

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More