20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت ریلویز نے مسافروں کی پہچان کے ثبوت کے طور پر ڈیجیٹل لا کر سے ڈیجیٹل آدھار اور ڈرائیونگ لائسنس کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی، وزارت ریلویز نے ڈیجیٹل لا کر سے درست شناختی ثبوت کے طور پر پیش کئے جانے والے آدھار اور ڈرائیونگ لائسنس کے بارے میں جائزہ لیا ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹرین میں سفر کرتے وقت مسافر اپنے ڈیجیٹل لاکر اکاؤنٹ کے جاری دستاویز سیکشن سے آدھار؍ ڈرائیونگ لائسنس دکھاتے ہیں تو ان شناختوں کو درست شناخت تسلیم کیا جائے گا۔ لیکن یہ واضح کیا جاتا ہے کہ یوزر کے ذریعہ آپ لوڈیڈ (یعنی وہ دستاویز جو اپ لوڈیڈ دستاویز) سیکشن میں اپ لوڈ کئے گئے ہیں۔ شناخت کے درست ثبوت نہیں مانے جائیں گے۔

فی الحال بھارتی ریل کے کسی بھی ریزروڈ زمرے میں سفر کرنے کے لئے درج ذیل شناختی کارڈ درست مانے جاتے ہیں ۔

  1. بھارتی انتخابی کمیشن کے ذریعہ جاری ووٹر فوٹو شناختی کارڈ
  2. پاسپورٹ
  3. محکمہ انکم ٹیکس کے ذریعہ جاری کیا گیا پین کارڈ
  4. آر ٹی او کے ذریعہ جاری کیا گیا ڈرائیونگ لائسنس
  5. مرکزی؍ ریاستی حکومت کے ذریعہ جاری کیا گیا نمبر شمار کے ساتھ فوٹو شناختی کارڈ
  6. منظور یا تسلیم شدہ اسکول؍ کالج کے ذریعہ اپنے طالب علموں کو جاری کیا گیا فوٹو کے ساتھ طالب علم کا شناختی کارڈ
  7. فوٹو کے ساتھ نیشنلائزڈ بینک پاس بک
  8. لیمینیٹیڈ فوٹو گراف کے ساتھ بینک کے ذریعہ جاری کیا گیا کریڈٹ کارڈ
  9. منفرد شناختی کارڈ-آدھار، ایم –آدھار اور ای –آدھار
  10. ریاستی ؍ مرکزی حکومت کے سرکاری شعبے کے اداروں ، ضلع انتظامیہ ، میونسپل ادارے اور پنچایت انتظامیہ کے ذریعہ نمبر شمار کے ساتھ جاری فوٹو شناختی کارڈ
  11. کمپیوٹرائزڈ قومی ریزرویشن نظام (پی آر ایس ) سینٹروں کے ذریعہ بک کئے گئے ریزر و ٹکٹوں کے معاملے میں سلیپر اور سیکنڈ ریزروڈ سیٹنگ کلاسوں میں فوٹو کے ساتھ راشن کارڈ کی مصدقہ فوٹو کاپی ، فوٹو کے ساتھ قومی بینکوں کی بینک کے پاس بک کو تسلیم کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More