نئی دہلی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے میگھالیہ کے سابق گورنر جناب ایم ایم جیکب کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا ‘‘ میگھالیہ کے سابق گورنر جناب ایم ایم جیکب کے انتقال سے دکھ ہوا ہے ۔ انہوں نے رکن پارلیمنٹ، وزیر اور گورنر کی حیثیت سے قوم کی نمایاں خدمات کی ہیں۔ انہوں نے کیرالہ کی ترقی کے لیے بڑے پیمانے پر کام کیا ۔میں رنج و غم کی اس گھڑی میں ان کے خاندان اور ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ہوں ۔