22.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لاجسٹکس میں سرمایہ کاری 2025 تک 500 ارب ڈالرل تک پہنچ جائے گی: سریش پربھو

Urdu News

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر نے کہاہے کہ لاجسٹکس میں اخراجات او ر سرمایہ کاری 2025 تک 500 ارب امریکی  ڈالر سالانہ  تک پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے لاکھوں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ہندوستانی کی اندرونی اور بین الاقوامی تجارت میں حائل رکاوٹیں بھی دور ہو جائیں گی۔

بھارت   کو اب بہت سی  غیر ملکی کمپنیاں مینوفیکچرنگ اور خدمات کیلئے سب سے بہتر مقام کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔ اس کے علاو ہ ڈیجیٹل انڈیا، میک ان انڈیا، اسکل انڈیا نے  برصغیر میں وسائل کے ذخائر میں زبردست اضافہ کیا ہے اور ایک کم لاگت  والے ماحول ا ور تربیت یافتہ افرادی قوت کے وسائل پیدا کئے ہیں۔

حالیہ برسوں میں بھارتی حکومت نے مؤثر با اثر لاجسٹکس کے ذریعے تجارتی کارکردگی کو بہتر بنانے کے کئی اقدامات کئے ہیں۔ ان  اقدامات میں سرحدی اور سرحد کی دوسری  کے لئے دستاویزات اور سرگرمیوں کو بلا روکاٹ بنانا، مال برداری کی مخصوص راہداری، بندرگاہوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری اور دیگر تمام کاروباری عمل کو بہتر بنانا شامل ہے تاکہ ملک میں لاجسٹک کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا سکے۔ لاجسٹکس کے مؤثر اورمفید بندوبست   سے مینوفیکچرنگ اور خدمات کی مجموعی تجارت پر مثبت اثر پڑے گا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اس سیکٹر کی مربوط ترقی کے لئے کامرس کے محکمے میں لاجسٹک کا شعبہ قائم کیاگیا ہے۔ ان کوششو کی وجہ سے ویئر ہاؤسنگ، کولڈ چینز اورکثیر ماڈل والے لاجسٹکس پارکوں کو بنیادی ڈھانچے کی  حیثیت دی گئی ہے

۔ وزارت ایک قومی لاجسٹک پالیسی پر کام کر ہی ہے اور کثیر ماڈل لاجسٹک کو فروغ دینے کی خاطر اس کی ایک پالیسی کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

 وزیرموصوف نے مزید کہا کہ فی الحال لاجسٹکس کی لاگت اور اس کی رفتار سے مارکیٹ کی حصہ داری میں رکاوٹ آ رہی ہے، جس کا کہ بھارت اہل ہے۔ مربوط اور جامع طریقے سے حل کرنے کے لئے کامرس کے  محکمے نے ٹریڈ میں سہولت اور لاجسٹکس کے سینٹر (سی ٹی ایف ایل) کو ایک پلان تیار کرنے اور مندرجہ ذیل مقاصد پر کام کرنے کا اختیار دیا ہے۔

  • قومی اور بین الاقوامی سطح پر صنعت، تعلیمی اداروں، حکومت اور غیر سرکاری تنظیموں کو کلیدی سپلائی چین پر کام کرنے  اور بندوبست کے چیلنج  سے نمٹنے  والی  فرموں کو  عالمی ماحول میں یکجا کرنا۔
  • مناسب تربیت اور تعلیمی پروگراموں کے ذریعے ضروری انسانی وسائل کوتربیت دینا اور با صلاحیت افراد ی قوت قائم کرنا اور  تجارتی سہولیات اور لاجسٹکس بندوبست کے ماہرین؍ پیشہ ور افراد کا کاڈر تیار کرنا۔
  • لاجسٹکس اور تجارت میں سہولت کے شعبے میں کام کرنے والے سرکاری عہدیداروں کو تربیت فراہم کرنا۔

وزارت نے ابتدائی بنیادی ڈھانچے کے لئے 80.00لاکھ روپے کی یک مشت فنڈنگ کو روکنے ا ور 4 سال تک مرحلے وار 339.90لاکھ کی امداد سے اتفاق کیا ہے۔

یہ سنٹر تجارت اور لاجسٹک کی سرگرمیوں کی  نگرانی کرے گا اور اس میں بہتری کے لئے مناسب اقدامات تجویز کرے گا۔

وزیر موصوف نے لاجسٹک ڈویژن کا ایک لوگو بھی جار ی کیا۔ یہ ایک گرافک سمبل ہے، جس میں  ہنسوں کے ایک جوڑے کو دکھایا گیا ہے، جو  طویل فاصلوں تک سفر کرنے کی اپنی صلاحیت اور آسمان میں، پانی میں اور زمین پر ہر جگہ اپنے ٹیم ورک کے لئے معروف اور مشہور  ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More