14.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مسافر ٹرینوں میں ڈسپلے بورڈ اور اعلانات کرنے والی مشینوں کی تنصیب

Urdu News

نئی دہلی، ریلویز کے وزیر مملکت  جناب راجین گوہین نے آج راجیہ سبھا   میں پوچھے گئے ایک سوال  کے تحریری جواب میں اطلاع دی کہ الیکٹرک  ملٹیپل  یونٹ  ( ای ایم یو ) ٹرینوں کے علاوہ  ہم سفر اور تیجس  وغیرہ جیسی اہم ٹرینوں  میں ڈسپلے بورڈز اور عوامی اعلانات کے نظام مہیا کرائے گئے ہیں ۔ اسی طرح انوبھوتی کوچوں  میں   چھت سے لٹکے ہوئے لیکوِڈ کرسٹل ڈسپلے  ( ایل سی ڈی )  مانیٹر میں   گلوبل  پوزیشننگ  سسٹم (جی پی ایس ) پر مبنی  اطلاعاتی نظام مہیا کرایا گیا ہے ۔

          آنے والے  اسٹیشنوں  ، منزلوں ، گاڑیوں کے چلنے  سے متعلق   جانکاری اور دیگر حفاظتی معلومات /  اعلانات    مانیٹر میں نظر آتے ہیں ۔

          فی الحال  پریمیم  ٹرینوں  مثلاً  راجدھانی  اور شتابدی  میں آنے والے  اسٹیشنوں  کے  بارے  میں جانکاری  فراہم  کرائی جاتی ہے   ۔ اس نظام کا استعمال موسیقی  آلات پر   موسیقی اور   تازہ ترین خبروں کے لئے بھی کیا جاتا ہے ۔

          ہندوستانی ریلویز  کے نئے تیار شدہ  کوچوں میں بینائی سے معذور مسافروں کو مدد فراہم کرنے کے لئے مربوط بریل اشارے ،  بریل رسم الخط کے ساتھ بہترین طریقے سے جڑے اشارے مہیا  کرائے گئے ہیں ۔ مرحلہ وار طریقے سے موجودہ دیگر ٹرین  کے کوچوں  میں بھی اس کو تبدیل  کرنے کا کام کیا جا رہا ہے ۔

          حال ہی میں جی پی ایس  پر مبنی عوامی شکایات کے ازالے کا نظام اور لنکے  ہوف مان بش  ( ایل ایچ بی ) کے لئے مسافر اطلاعاتی نظام سے متعلق  وضاحتیں  ڈیزائن  ریسرچ اینڈ  اسٹینڈرڈ   آرگنائزیشن  ، لکھنؤ کے ذریعہ تیار کی گئی ہیں ۔ ٹرین کوچوں میں اس  کی کارکردگی کو اب جانچا اور پرکھا جائے گا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More