17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سرحدی سڑکوں کی تعمیر میں تاخیر

Urdu News

نئی دہلی، حکومت نے بھارت –چین سرحد سے متصل کارروائیوں کے لحاظ سے اہم 73سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے۔ ان 73سڑکوں میں سے 48سڑکوں کی تعمیر وزارت دفاع کے ذریعے کی جارہی ہے، جبکہ 25سڑکوں کی تعمیر امور داخلہ کی وزارت کررہی ہے۔ ان 73سڑکوں میں سے 34کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔سڑکوں کی تعمیر کا کام ایک اہم کام ہے، جس میں تعمیر کرنے والی ایجنسیوں کو مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جن میں کام کرنے کے سخت حالات ، دشوار گزار علاقے، تعمیراتی سامان کی عدم دستیابی، اشیاء اور لوجسٹک کی نقل وحمل کی پریشانی اور زلزلے یا مٹی کے تودے کھسکنے جیسے قدرتی مسائل شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کے ذریعے تعمیر کی جانے والی سڑکوں کی پیش رفت کی نگرانی وقتاً فوقتاً کی جاتی ہے۔ سرحدی بندوبست سے متعلق خصوصی سیکریٹری کی صدارت میں قائم کی گئی کمیٹی پروجیکٹوں کو نافذ کرنے میں حائل مختلف رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ریاستی حکومتوں سمیت تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ وقفے وقفے سے میٹنگیں کرتی ہیں۔

زمین کی تحویل ، جنگلات سے متعلق کلیئرنس اور الاٹمنٹ وغیرہ کے معاملات کو حل کرنے کے لئےسکم ، اروناچل پردیش، جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور تری پورہ کی ریاستوں نے بااختیار کمیٹی بھی تشکیل دی ہیں۔

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت نے حقیقی کنٹرول لائن سے 100 کلومیٹر کے دائرے میں آنے والے علاقوں میں سرحدی سڑکوں کی تعمیر یا ان سڑکوں کو چوڑا کرنے کے خاطر جنگلاتی زمین کے استعمال میں تبدیلی کرنے کی عام منظوری دے دی ہے۔

وزارت دفاع نے بی آر او کے عہدیداروں کو مالی اور انتظامی اختیارات تفویض کئے ہیں اور انہیں بی آر او کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کی خاطر کام کو آؤٹ سورس کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے مذکورہ معلومات ایوان کو فراہم کیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More