17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ذریعے ملک بھر میں سووچھتا پکھواڑا کامیابی کے ساتھ منایا گیا

Urdu News

نئی دہلی، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت، اس کے منسلکہ دفاتر اور اس وزارت کے  انتظامی کنٹرول کے تحت  آنے والے آئل اینڈ گیس سی پی ایس ای    کے ذریعے یکم جولائی سے 15 جولائی 2018 تک  کے پکھواڑے کے دوران سووچھتا پکھواڑا پورے جوش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس  کی وزارت  کی اس پکھواڑے میں پہل کی  خصوصی تھیم ’’اختراع ‘‘ اور ’’استحکام‘‘ تھیں۔

اس سلسلے میں  پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت، اس سے منسلکہ دفاتر اور اس وزارت کے  انتظامی کنٹرول کے تحت سی پی ایس  ای کی  سووچھتا پکھواڑے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے  ایک میٹنگ 20؍جون 2018 کو سکریٹری(پی این جی)  کی صدارت میں ہوئی، جس میں آئل  اینڈ گیس سی پی ایس ای ؍ منسلکہ دفاتر کو مشورہ دیا گیا کہ  وہ  علامتی طریقے سے ہی کام نہ کریں بلکہ اس سے باہر آکر سووچھتا پکھواڑے کو نافذ کریں۔

سووچھتا پکھواڑے کے تحت   کام کاج کی جگہ پر صفائی ستھرائی کی اہمیت کے بارےمیں بیداری پیدا کرنے کے لئے سکریٹری (پی این جی) ڈاکٹر ایم ایم کٹی نے 2؍جولائی 2018 کو وزارت کے افسروں اسٹاف کو حلف دلایا۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے 13؍جولائی 2018 کو بھوبنیشور کے ستیہ نگر ، بھرت پور اور کھندہ گِری علاقوں میں صفائی مہم کی قیادت کی۔ ان علاقوں کو انڈین آئل نے گود لیا ہے اور ان کو مستقل بنیاد پر صاف ستھرا رکھا جائے گا ۔ بیداری پیدا کرنے کے لئے پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے ’’میری سووچھتا‘‘  کے موضوع پر ایک مضمون  لکھنے  کے کمپٹیشن اور سلوگن لکھنے کے کمپٹیشن ، پوسٹر تیار کرنے کے کمپٹیشن اور وزارت کےافسروں ؍ اسٹاف کے خاندانوں کے لئے جوٹ بیگ تیار کرنے کے بارے میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

وزیراعظم کے اس  ویژن نے کہ سووچھتا سبھی کا کام ہے، سووچھتا پکھواڑے کو تحریک دی، جو کہ    اپریل 2016 میں شروع کیا گیا تھا، جس کا  مقصد وزارتوں، وزارت کے تحت کام کرنے والے محکموں  اور منسلکہ دفاتر کی شمولیت کے ساتھ سووچھتا کے معاملے پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے ایک پکھواڑہ منانا تھا۔ آئل اینڈ گیس سی پی ایس ای /منسلکہ دفاتر کے لئے سووچھتا کے سلسلے میں یہ ایک پہل تھی، جس میں سووچھتا پکھواڑے میں کارکردگی کے لئے ایک کمیٹی کے ذریعے درجہ بندی کی گئی۔ اس میں  او این جی   سی جیت حاصل کی، آئی او سی ایل دوسرے مقام پر رہا اور ایچ پی سی ایل تیسرے پر۔

اس کے علاوہ   پکھواڑے کےد وران انجام دی جانے والی اختراعی سرگرمیوں/ پہلوں  پر مشتمل چنندہ  مناظر ، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے۔  پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے  پورٹل’’ سووچھتا سمیکشہ‘‘پرفوٹوگراف کے ساتھ سووچھتا پکھواڑے کی  تاریخ وار سرگرمیاں  اپلوڈ کی گئیں۔ وزارت نے اس کے علاوہ سووچھتا پکھواڑے میں  انجام دی گئی اختراعی سرگرمیوں کے ویڈیو کلپ بھی اپلوڈ کئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More