نئیدہلی۔؛ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وی ایس نائپال کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا ۔
وزیراعظم نے کہا ، ’سر وی ایس نائپال اپنے وسیع ترین کاموں کے لیے یاد کیے جائیں گے، جس میں تاریخ، ثقافت ، سامراجیت، سیاست اور بھی بہت کچھ شامل ہیں۔ ان کی وفات ادب کی دنیا کابڑا خسارہ ہے۔ غم کے اس لمحے میں ان کے کنبے اور خیر خواہ کے تئیں تعزیت پیش کرتا ہوں۔