19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدرجمہوریہ ہند ،جی ڈی گوئنکا پری اسکول کے بچوں سے ملے

Urdu News

نئیدہلی، ائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ بچوں کو ذمہ دار شہری بنایا جانا چاہئے ۔جناب وینکیا نائیڈو  جی ڈی گوئنکا لأ پیٹائٹ پری اسکول کے بچوں سے گفتگو کررہے تھے ،جو یوم آزادی کے موقع پر ان سے ملاقات کے لئے آئے تھے۔

          نائب صدر جمہوریہ موصوف نے کہا کہ  ماں بچے کی پہلی معلمہ ہوتی ہے اور بچے کو ماں کے بارے میں اور مادری زبان میں تعلیم دی جانی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بچوں کو اپنی روایات اور مالامال وراثت  کی تعلیم دینی چاہئے۔ بچوں کو ان کی مادری زبان میں  تعلیم دی جانی چاہئے کیونکہ بچے اسی زبان سے مانوس ہوتے ہیں۔

          اس موقع پر نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے اساتذہ کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ بچوں کو ذمہ دار شہری بنانے کی ذمہ داری قبول کریں ۔انہوں نے کہا کہ گرو یعنی استاد بچوں  کو تعلیم دئے جانے کے ذریعہ  ہماری قوم کے مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجی بھی اہمیت کی حامل ہے لیکن کبھی  بھی گروکی جگہ نہیں لے سکتا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More