27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈی اے سی نے مسلح افواج کے لیے تقریبا 46،000 کروڑ روپے کی خریداری کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی۔ وزیر دفاع  محترمہ نرملا سيتارمن کی صدارت میں دفاعی ساز و سامان کی حصولیابی کی کونسل (ڈی اے سی) کی 25 اگست کو میٹنگ ہوئی اور اس میں مسلح افواج کے لیے  تقریبا 46،000 کروڑ روپے کی خریداری کو منظوری دی گئی۔

دفاعی ساز و سامان کی حصولیابی کی کونسل (ڈی اے سی)  نے ایک تاریخی فیصلے میں آج 21،000 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت   کے  ہندوستانی بحریہ کے لئے 111 یوٹیلٹی ہیلی کاپٹروں کی خریداری کو  منظوری دےدی ہے۔  یہ وزارت دفاع کی اہم منصوبہ جاتی شراکت داری (ایس پی) ماڈل کے تحت پہلا منصوبہ ہے جس کا مقصد حکومت کے ‘میک ان انڈیا’ پروگرام کو قابل ذکرطور پر  فروغ دینا ہے۔

مسلح افواج کو جدیدساز و سامان سے آراستہ کر نے  کے لئے  ڈی اے سی نے تقریبا 24،879.16 کروڑ روپے کی مالیت کے کچھ دیگر قراردادوں کو بھی منظوری دی جس میں تقریبا 3،364.78 کروڑ روپے کی متوقع لاگت سے ہندوستانی فوج کے لئے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کی گئی 155 ایم ایم ایڈوانسڈ ٹاڈ آرٹلری گن  سسٹمز  کی 150 بندوقوں کے لئے منظوری شامل ہے۔

بحریہ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے آبدوزشکن کی اہلیت والے  24 ملٹی رول کے  ہیلی کاپٹروں کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔  اس کے علاوہ، ڈی اے سی  کی جانب سے 14 ورٹکلی لانچڈ شارٹ رینج میزائل سسٹم کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More