16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت کی برآمدات 2025 تک دوگنی ہوجائیں گی:سریش پربھو

Urdu News

نئی دہلی، کامرس وصنعت اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر نے آج بھارت کی برآمدات  میں نئی جان ڈالنے اور  2025 تک  ملک کی برآمدات  کو دوگنا کرنے  کی  حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے لئے  برآمدات سے متعلق  مختلف فریقوں اور  کامرس کی وزارت کے عہدیداروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ  عالمی تجارت  میں غیر یقینی  اور بینکوں کے طریقہ کار  کی وجہ سے  قرضوں کی دستیابی متاثر ہونے ، لاجسٹک کی زیادہ لاگت اور پیداوار کے معیارات  اور کوالٹی  جیسے چیلنجوں کے پیش نظر  یہ بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں، بیرونی کرنسی ملک میں آتی ہے اور  بھارت کی بین الاقوامی مسابقت  میں اضافہ ہوتا ہے۔ وزیر مملکت جناب سی آر چودھری اس مشن کے سربراہ ہوں گے اور  برآمدات کو فروغ دینے والی مختلف کونسلوں اور وزارت کامرس کے مختلف ڈویزنوں کے کام کاج کا  مسلسل جائزہ لیں گے۔

کامرس کی وزارت  مختلف شعبوں کی برآمداتی حکمت عملی تیار کرنے کی خاطر ، جنہیں قطعی شکل دی جارہی ہے، اہم وزارتوں کے ساتھ  پہلے ہی  دو میٹنگیں کرچکی ہے۔ بھارتی برآمدات کی تنظیم  کی فیڈریشن  (ایف آئی ای او)   روایتی ، نئی  مارکیٹوں  اور روایتی مصنوعات کو برآمد کرنے کے لئے  پہلے ہی  ایک سو ارب ڈالر کے اقدامات کرچکی ہے اور  ایگزم (ایکسپورٹ امپورٹ) نے  مارکیٹ پر مبنی ایک ریسرچ کی ہے اور  برآمدات کی حکمت عملی کے لئے مسودہ تیار کیا جارہا ہے۔

بھارت نے  عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے  ٹی ایف اے (تجارتی سہولت کا معاہدہ)  پر اپریل 2017 میں  دستخظ کئے تھے اور  تجارت میں حائل مزید دشواریوں کو ختم کرنے کے لئے خصوصی سرگرمیوں کے ساتھ تجارت  کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا۔

کاروبار کرنے میں آسانی اور  آئی ٹی اقدامات ، ڈی جی ایف ٹی اور  ایس ای زیڈ  کو آن لائن  کسٹم کے آئی سی ای جی اے ٹی  ای (آئس گیٹ) کے ساتھ مربوط کردیا گیا ہے اور  درآمدات اور برآمدات کے لئے درکار  لازمی دستاویزات کو  کم کرکے تین کردیا ہے۔ درآمدات  وبرآمدات کے کوڈ (آئی ای سی) کو پین کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے اور  مکمل تال میل کے لئے جی ایس ٹی این کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ ٹیکس کے جلد ریفنڈ کے لئے 14 ریاستی حکومتوں کے ساتھ  الیکٹرانک بینک سرٹیفکٹ ( ای بی آر سی)  کے  نظام میں ساجھیداری کی گئی اور  ای بی آر کو جی ایس ٹی این کے ساتھ مربوط کرنے کی خاطر جی ایس ٹی نیٹ ورک کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ ریاستی حکومتوں کو بروقت  برآمدات کے اعدادو شمار  ڈی جی سی آئی اینڈ ایس تک رسائی فراہم کی گئی ہے۔

مرکزی کابینہ نے  12 نشان زد  چمپئن سروس سیکٹر کی ترقی کے فروغ اور ان کے امکانات  کو حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی  کامرس کے محکمے کی تجویز  کو منظوری دے دی ہے۔ جناب سرپش پربھو نے  اس بات پر زور دیا کہ موجودہ آئی ٹی- آئی ٹی ایس   کی بجائے  وسیع البنیاد  ترقی کو حاصل کرنے کی خاطر ، مختلف جغرافیائی علاقوں میں  برآمداتی خدمات  کو متنوع بنانے، نئے ڈھانچے، پالیسیاں اور خدمات کے سیکٹر کے لئے ایکشن پلان تشکیل دینے کے لئے ریاستوں پر دباؤ ڈالنے اور  بھارت کو  خدمات کے ایک مرکز کے طور پر فروغ دینے کے لئے  خصوصی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ زراعت کی برآمداتی پالیسی بھی، فریقوں کے رد عمل کو شامل کرنے کے بعد قطعی شکل دیئے جانے کے مرحلے میں ہے۔

کامرس کے وزیر نے کہا کہ روایتی مارکیٹوں کے علاوہ بھارت کو  چھوٹے ملکوں کے ساتھ تجارت  کو فروغ دینے اور افریقہ جیسی نئی سرزمینوں کی تلاش کرنے پر زور دینا چاہئے جس میں 54 ملک شامل ہیں اورجہاں بھارت کی برآمدات صرف 8 فیصد ہے۔ وزیر موصوف نے  برآمدکاروں پر زور دیا کہ  وہ  چین کی  صارفین کی مارکیٹ  کے پیش کردہ مواقع کو نہ گنوائیں اور  نومبر 2018 میں  چین میں منعقد ہونے والی عالمی  میگا درآمد برآمدت نمائش  سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More