16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب ارون جیٹلی نے سی سی آئی کی نئی آفس عمارت کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی۔ خزانے اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر جناب ارون جیٹلی نے کہا کہ  کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا(سی سی آئی) کا کام کاج بڑھنے والا ہے اور اسی طرح ہماری معیشت میں بھی توسیع ہوتی جارہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس سال ہم فرانس سے آگے نکل گئے ہیں۔ امید ہے کہ اگلے سال ہم انگلینڈ کی معیشت کو پیچھے چھوڑ دیں گے اور دنیا میں پانچویں سب سے بڑی معیشت بن جائیں گے۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں کمپٹیشن آف انڈیا( سی سی آئی) کی دفتر کی نئی عمارت  کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

ہندوستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت میں سی سی آئی کے رول کا ذکر کرتے ہوئے جناب جیٹلی نے کہا کہ ہندوستان میں معیشت میں ترقی کے آثار  واضح طور پرنظر آنے لگیں ہے۔ بہت سے شعبوں میں ہونے والی ترقی سے بڑے پیمانے پر اندرون ملک اور بیرون ملک کے اس معاملے سے دلچسپی رکھنے والے افراد اس میں حصہ لیں گے۔

جناب جٹیلی نے پورے ہندوستان میں ترقی کے طرز کا ذکر کرتے ہوئے  مشرقی خطے میں ترقی کے امکانات پر توجہ دی۔ انہوں نے کہا‘‘ اگلے دس برسوں میں ہمیں اپنی ترقی کو آگے بڑھانے میں بہت سے مواقع حاصل ہوں گے۔ہندوستان میں شمال ،جنوب اور مغربی حصوں میں زیادہ ترقی ہوئی ہے لیکن مشرقی حصے میں اتنی تیزی سے ترقی نہیں کی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وہاں بھی ترقی کی رفتار تیز ہوگی’’

سی سی آئی کے قائم مقام چیئرپرسن جناب سدھیر متل، کارپوریٹ امور کی وزارت کے سکریٹری جناب انجٹی شرینواس، کمیشن کے ارکان سینئر سرکاری افسران اور وکیلوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More