17.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کرٹن ریزر : ہندوستان اور قزاخستان کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان اور قزاخستان کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں ‘‘ کازِند’’ 10 سے 23 ستمبر کے درمیان  قزاخستان کے اوتار خطے میں منعقد کی جائیں گی۔ دونوں ملکوں کےد رمیان یہ تیسری مشترکہ فوجی مشقیں ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبے میں ایک تاریخی تعاؤن رہا ہے۔ پچھلے سال ہندوستان میں ان فوجی مشقوں کا دوسرا ایڈیشن معقد ہوا تھا۔

فوجی مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان باہمی رشتوں کو فروغ دینا اور اسے مستحکم کرنا ہے اور ہندوستانی فوج اور قزاخستان کی فوج کے درمیان ہنرمندی اور تجربوں کا تبادلہ کرنا ہے۔ یہ فوجی مشقیں ڈِرِلس اور  فوجی طریقۂ کار کے تبادلے کے طور پربھی کام کریں گی۔

قزاخستان کی فوج کے ساتھ 14 دن تک چلنے والی مشق کے ساتھ ایک باقاعدہ سلسلہ وار تقریبات کی حامل ہے، جس میں پورے اہتمام کے ساتھ منعقد ہونے نقلی مشق بھی شامل ہے۔ مقصد یہ ہے کہ دونوں ممالک کے افوا ج کے مابین  افزوں باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے ایک دوسرے کی تدابیر کو بخوبی طور پر سمجھا جا سکے۔ ٹیکنالوجیوں اور فوجی ضوابط سے آگاہی حاصل کی جا سکے۔ مشترکہ  فوجی مشق کے انعقاد سے مضبوط دفاعی تعاون کے  لئے ایک اسٹیج تیار ہوگا اور اس کے نتیجے میں دونوں عظیم ملکوں کےد رمیان مضبوط تعلقات میں شفافیت آئے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More