18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ناری شکتی پرسکار 2018 کے لئے نامزدگیاں طلب کی گئیں

Urdu News

نئی دہلی، خواتین اور بہبود اطفال کی وزارت نے ناری شکتی پرسکار 2018  کے لئے نامزدگیاں طلب کی ہیں۔ یہ بھارت میں خواتین سے متعلق سب سے بڑا سویلین اعزاز ہے۔ یہ پروقار ایوارڈ ، ان خواتین اور اداروں کو دیئے جاتے ہیں جو خواتین کی خود مختاری کے کاز کے لئے مسلسل کام کررہے ہیں۔

صدر جمہوریہ ہند، ہر سال خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ناری شکتی پرسکار عطا کرتے ہیں۔ یہ ایوارڈ جو کہ اب اپنے 19ویں سال میں ہے، اسے سماج میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کودیا جاتا ہے اور ان خواتین کو دیا جاتا ہے جنہوں نے سماج میں اپنے لئے ایک مقام حاصل کیا ہے اور خواتین کے مالی استحکام کو بھی یقینی بنایا ہے۔

خواتین اور بہبود اطفال کی مرکزی وزیر  محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے کہا کہ ہم  ناری شکتی پرسکار 1999 سے دے رہے ہیں اور ہم نے ان پرجوش خواتین  کے وسیع تر اعداد و شمار اکٹھا کئے ہیں جنہوں نے رکاوٹوں سےاوپر اٹھ کر  ترقی کی، غیر دریافت شدہ شعبوں میں قدم رکھا اور سماج کے  لئے پائیدار  خدمات انجام دیں۔ اس سال بھی میں ان خواتین اور اداروں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ آگے آئیں اور اپنی نامزدگیاں پیش کریں جنہوں نے سماج میں خواتین کی ترقی کے لئے نمایاں خدمات انجام دیں ہیں۔

ناری شکتی پرسکار 2018 کے لئے نامزدگیاں 31 اکتوبر 2018 تک کھلی ہوئی ہیں۔نامزدگی کرانے والے خواہش مند وں سے گزارش ہے کہ وہ نامزدگی کے لئے مطلوب دستاویزات ڈپٹی سکریٹری (ڈبلیو ڈی اینڈ آئی سی)، ایم ڈبلیو سی ڈی،  کمرہ نمبر 632، چھٹی منزل، شاستری بھون، نئی دہلی۔110001 میں جمع کرادیں۔

درخواست دہندگان سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ ایوارڈ سے متعلق رہنما خطوطhttp://www.wcd.nic.in/award پر پڑھ لیں۔

ایوارڈ کے لئے از خود نامزدگیوں پر بھی غور کیا جاتا ہے۔ سلیکشن کمیٹی ریاستی حکومتوں/ مرکزی وزارتوں کے سفارش کردہ ناموں کے علاوہ اپنی صوابدید کے لحاظ سے انفرادی ناموں پر بھی غور کرسکتی ہے۔

ایک اسکریننگ کمیٹی ایوارڈ کے لئے موصول نامزدگیوں کی جانچ کرے گی اور اسے شارٹ لسٹ کرے گی اوراس مقصد کے لئے تشکیل دی گئی ایک سلیکشن کمیٹی تسلیم شدہ اتھارٹی کے ذریعہ ایوارڈ کے لئے نامزد  کئے گئے یا سفارش کئے گئے اداروں اور افراد کی حصولیابیوں پر غور کرے گی۔  اس ایوارڈ کے فاتحین کی شناخت کرنے میں ان کے ذریعہ اسی شعبے میں کئے گئے کاموں کو ہی سب سے زیادہ ترجیح دی جائے گی۔

نیشنل سلیکشن کمیٹی ایوارڈ یافتگان کاحتمی سلیکشن  کرے گی اور یہ کمیٹی اسکریننگ کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھے گی۔

خواتین اور بہبود اطفال کی وزارت  ملک کی ترقی کے سفر کا ایک لازمی جزو بناکر خواتین کے لئے یکساں مواقع فراہم کرنے کے تئیں اپنی عہد بستگی پر قائم ہے۔وزارت ناری شکتی ایوارڈ فاتحین  کے ناقابل شکست شجاعت کو سلام کرتی ہے۔  وہ ایوارڈ فاتحین جو مستقبل کی نسلوں کے لئے رول ماڈل بھی بن گئی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More