17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ضلع اور ذیلی عدالتوں تک ڈبلیو اے این کنکٹویٹی

Urdu News

نئیدہلی؛ ای کورٹس مشن موڈ پروجیکٹ فیز –II (2019-2015) کا ایک اہم ترین جزوائڈ ایریا نیٹ ورک (ڈبلیو اے این) قائم کرنا ہے جس کے تحت ملک کی ضلعی اور ذیلی عدالت کے احاطوں کو منسلک کرنا ہے۔ سپریم کورٹ کی رہنمائی میں ای کورٹس پروجیکٹ نے خاطر خواہ پیش رفت کی ہے اور ملک کی 16089 ضلع اور ذیلی عدالتوں کی کیس انفارمیشن سافٹ ویئر، ہارڈ ویئر اور عدالتوں میں مقامی علاقہ نیٹ ورک کی تنصیب کے ذریعہ کمپیوٹر کاری کی گئی ہے۔ اس طرح عدلیہ موثر اور شفاف کام کے لیے آئی سی ٹی پر مبنی ہو گئی ہے اور اس سے انصاف کی فراہمی کے نظام پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

محکمہ انصاف نے 167 کروڑ روپے کی لاگت والے ای کورٹس ڈبلیو اے این پروجیکٹ بی ایس این ایل کو دیا تھا تاکہ بنا کنکٹویٹی والے 547 عدالت سمیت 2992 ضلع اور ذیلی عدالتوں کو وائڈ ایریا نیٹ ورک قائم کر کے منسلک کیا جا سکے۔

بی ایس این ایل ای کورٹس پروجیکٹ کے تحت 458 غیر منسلک اور ذیلی عدالتوں کو منسلک کرنے سے متعلق امکانات کے مطالعے مکمل کرلیے ہیں اس پروجیکٹ کو 31 ستمبر 2015 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More