نئی دہلی: وزیراعظم ، جناب نریندرمودی 11ستمبر،2018کوصبح 1030بجے ‘پوشن ماہ ’’پروگرام کے تحت ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ آشا، اے این ایم اورآنگن واڑی کے لاکھوں کارکنان اورصحتی مستفضین سے گفت وشنید کریں گے ۔
‘‘پوشن ماہ ’’(تغذیہ کے نام وقف مہینہ ) ستمبر2018میں ملک بھرمیں منایاجارہاہے ۔اس کامقصد ملک کے ہرگھرتک تغذیہ کی اہمیت کے پیغام کو پہنچاناہے ۔
یہ کوشش پوشن ابھیا ن ( قومی تغذیہ مشن ) کے مقاصد کو مزید آگے بڑھائے گی ، جس کے لئے مرکزی سرکارنے نومبر2017میں اس کی شروعات کی تھی ۔ اس مشن کا مقصد قدکی نشونمأ ،سوئے تغذیہ ،خون کی کمی اور ولادت کے وقت بچوں میں وزن میں معمول سے کمی ،کے معاملات کم کرناہے ۔ پوشن ابھیان کے تحت سرکارنے قدکی نشونمأرک جانے ، سوئے تغذیہ ، خون کی کمی (چھوٹے بچوں ، خواتین اور نوجوان لڑکیوں میں )ولادت کے وقت وزن کی کمی کے تناسب میں سالانہ بالترتیب 2فیصد ، 2فیصد ، 3فیصد ، اور2فیصد کمی لانے کا نشانہ مقررکیا ہے ۔
اس مقصد کے تحت ، وزیراعظم ، اس مشن میں شامل مختلف شراکت داروں کے ساتھ گفت وشنید کریں گے ۔یہ پروگرام تغذیہ سے متعلق کامیابی کی داستانوں کوباہم ساجھاکرنے کا ایک ذریعہ بھی ثابت ہوگا۔