20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دیہی ترقی سے متعلق اسکیموں میں گراں قدر کاموں کے لئے 228 قومی ایوارڈ دیئے جائیں گے

Urdu News

نئی دہلی، دیہی ترقی کی وزارت متعدد اہم پروگراموں- اجرتی روزگار کے مواقع فراہم کرانے اور اثاثوں کی تعمیر کے لئے مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیمیں (ایم جی این آر ای جی ایس)، دیہی گھروں کے لئے پردھان منتری آواس یوجنا- گرامین (پی ایم اے وائی۔جی)، دیہی سڑکوں  کے لئے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا(پی ایم جی ایس وائی) ، دیہی روزگار کے لئے دین دیال انتیودیہ یوجنا- نیشنل رورل لائیولی ہُڈ مشن (ڈی اے وائی۔ این آر ایل ایم)، دیہی نوجوانوں میں ہنرمندی کے فروغ کے لئے دین دیال اوپادھیائے  گرامین کوشل یوجنا (ڈی ڈی یو جی کے وائی)، نیشنل روربن مشن (این آر یو ایم) وغیرہ پر عمل درآمد کررہی ہے۔ ان سبھی اسکیموں کا مقصد انسداد غریبی ہے۔

سال 18۔2017 کے دوران دیہی ترقی کی وزارت کے مختلف پروگراموں کے عمل درآمد میں ریاستوں، اضلاع، بلاکوں، اداروں اور افراد کے ذریعہ کئے گئے غیر معمولی کاموں کا اعتراف کرنے اور مستقبل میں اسکیموں کے بہتر عمل درآمد اور کارکردگی کے لئے ان میں صحتمند مقابلہ کا جذبہ پیدا کرنے کی غرض سے دیہی ترقی کی وزارت 11 ستمبر 2018 کو تقسیم قومی ایوارڈ کی ایک تقریب کا اہتمام کررہی ہے۔ اس تقریب میں دیہی ترقی کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر ایوارڈ تقسیم کریں گے۔

سال 18۔2017 کے دوران کل 44.54 لاکھ دیہی گھر تعمیر کئے گئے ہیں جن میں پی ایک اے وائی، جی کے تحت سب سے زیادہ گھر اترپردیش میں تعمیر کئے گئے۔ زیر تبصرہ سال کے دوران ریاست مدھیہ پردیش میں پی ایم جی ایس وائی کے تحت نہ صرف سب سے طویل سڑکیں تعمیر ہوئیں بلکہ سب سے طویل سڑکوں میں گرین ٹکنالوجی کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ سال 18۔2017 کے دوران ایم جی این آر ای جی ایس سے کنورجنس اور ذریعہ معاش کی حالت میں بہتری کے زمرے کے تحت مغربی بنگال اور آندھرا پردیش نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ ریاست میزورم میں نشان زد کاموں کے مقابلہ میں کاموں کی تکمیل کا فیصد سب سے زیادہ رہا ہے۔

سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے، حکومت کے غریبوں سے اقدامات کے تئیں بیداری پیدا کرنے اور حکومت کے سات اہم پروگراموں- پردھان منتری اوجولا یوجنا ((ایل ای ڈی بلب کی تقسیم)، بینک کھاتوں کے کھولنے (وزیراعظم کی جن دھن یوجنا- پی ایم جے ڈی وائی)، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا- پی ایم ایس بی وائی (لائف انشیورنس)، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا- پی ایم جے جے بی وائی (حادثات کے احاطہ کے لئے) اور مشن اندر دھنش- ایم آئی (حاملہ خواتین اور بچوں کو ٹیکہ لگانا)- گرامین سو راجیہ ابھیان  (جی ایس اے) کے لئے غریب عوام تک پہنچنے کے لئے 14 اپریل 2018 سے 5 مئی 2018 تک (533 اضلاع کے  16850 گاؤں میں) بیداری پروگرام چلایا گیا اور یکم جون 2018 سے 15 اگست تک مغربی بنگال پنچایت اور اسمبلی انتخابات کی وجہ سے جی ایس اے کے تحت احاطہ نہیں کیا گیا تھا، بیداری مہموں کا انعقاد کیا گیا۔ دیہی ترقی کی وزارت، جی ایس اے اور ای جی ایس اے دونوں کے لئے نوڈل ایجنسی ہے۔ یہ دیہی ترقی کی وزارت اور پنچایتی راج کی وزارت کے افسران کی جی ایس اے اور ای جی ایس اے کے بندوبست اور عمل درآمد میں ان کی کوششوں کا اعتراف کرتی ہے۔ انہیں اس کے لئے ایوارڈ دیئے جائیں گے۔

دیہی ترقی کی وزارت کے تحت منعقدہ تقریب تقسیم ایوارڈ میں گیارہ ستمبر 2018 کو ریاستوں، اضلاع، بلاکوں ، اداروں اور افراد کو مختلف زمروں کے تحت ایوارڈ یئے جائیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More