16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کرناٹک لا سوسائٹی اور راجا لکھم گوڈا لا کالج کی پلاٹینم جوبلی تقریبات میں صدر جمہوریہ کی شرکت

Urdu News

نئی دہلی۔؛ صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے آج کرناٹک کے بلاگوی میں کرناٹک لا سوسائٹی اور راجا لکھم گوڈالا کالج کی پلاٹینم جوبلی تقریبات میں شرکت کی اور ان سےخطاب کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ قانون کوئی کریئر نہیں ایک پکار ہے۔ یہ انصاف میں مدد بہم پہنچانے کا ایک میکانزم ہے۔ یہ غریب ترین افراد اور بیچارگی کے شکار افراد کو مدد پہنچانے ، قوانین کے مطابق سماج اور  ملک کی تعمیر کا ذریعہ ہے۔ وکلا اور جج صاحبان حتمی تجزیہ میں سچائی کے متلاشی ہوتے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم ایک ٹیکنالوجی اور انٹرپرینیورشپ کے دور میں جی رہے ہیں۔ چوتھا صنعتی انقلاب ہم پرمنحصر  ہے۔ یہ تبدیل ہو رہا ہے ہم کیسے رہتے اور کام کرتے ہیں۔ ان سے ہمارے نوجوانوں کی خواہشات میں بھی تبدیلی آرہی ہے۔ ہمارے تعلیمی اداروں کو اس اختراع اور تفوق کے موافق ہونا ہے۔ انہیں اکیسویں صدی کے موافق ہونا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ قانون کا درس اور ہر ایک قانون کی ترقی تیز رفتار ٹیکنالوجیکل ترقی کے دور میں بہت اہم ہے۔ اختراع اور اس کا سماج میں اطلاق کے لیے درکار وقت بہت تیزی سے کم  ہوتا جا رہا ہے۔ اس سے ہمارے لیے بہت سے چیلنج پیدا ہونگے اور یہ چیلنج جینیاتی ، انجینئرنگ ، بایو ایتھلکس اور مصنوعی اینٹلیجنس اور دوسرے شعبوں میں پیدا ہوں گے۔ قانون کے پیشہ کو اس سمت میں تیزی سے جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ قانون کے ماہرین اس سمت میں توجہ مرکوز کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More