28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ورون دھون اور انوکشا شرما نے اسکل انڈیا مہم کے امبیسڈر کے طور پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی۔ ۔ہندی فلموں کے اداکار، ورون دھون اور انوکشا شرما نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والے اسکل انڈیا مشن کے فروغ اور ترویج کے لئے دستخط کئے ہیں۔

دونوں ادکاروں کی فلم ‘‘سوئی دھاگا۔میک ان انڈیا’’ میں ہندوستان کی صنعتوں اور ہنر مند افرادی قوتوں کو خصوصاً ملک کے صناعوں ، دستکاروں اور بنکروں کو سلام پیش کررہے ہیں جنہوں نے پوری دنیا میں ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔فلم میں ہندوستان کے زمینی سطح پر ہنر مند دستکاروں اور کارکنوں کی اب تک اَن چھوئی صلاحیتوں اور انہیں درپیش مسائل اور چیلنجوں پر روشنی ڈالی  گئی ہے۔ ورون  اورانوکشاکی کاسٹ والی فلم میں اسکل انڈیا  ،شراکت دار ہے اور یہ اپنا وقت ملک کے مختلف حصوں میں ہندوستان کی ہنر مندی اور ان کے شاندار کام کو فروغ دینے کے لئے وقف کردیں گے۔

اس موقع پرممبئی میں پیٹرولیم اور قدرتی گیس نیز ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ورون دھون اور انوکشا شرما اپنی اس انوکھی فلم ‘‘سوئی دھاگا۔ میک ان انڈیا’’ میں ناقابل فراموش ہنر مندی اور دیسی دستکاروں اور صناعوں کے ہنر پرروشنی ڈال رہے ہیں۔یہ دیکھنا انتہائی خوش کن ہے کہ  وہ اس کے ذریعہ سماجی پیغام دے رہے ہیں۔ہندوستان، دنیا کے نوجوانوں میں سے ایک ہے  اور یہ بات ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ ایسے مخصوص اورسنجیدہ نوجوان ہمارے ملک میں صنعتی ہنرمندی رکھتے ہیں اور اپنے کاموں سے ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان دونوں اداکاروں کی ترغیب سے ملک کا نوجوان ہنر مندی کو بہتر بنانے اور وزیراعظم جناب نریندر مودی کےخواب کے  نئے ہندوستان کی تعمیر میں ہماری مدد کریں گے اور نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم ہوں گے۔

ہنر مندی کے فروغ اور صنعتکاری کی وزارت(ایم ایس ڈی ای) کی اسکل انڈیا کا مقصد نئی اور روایتی، دونوں طرح کی ہنر مندی کے لئے پیشہ وارانہ تربیت کو معیاری بناناہے ۔نئے بنیادی ڈھانچے بنانا۔ نوجوانوں کو زیادہ روزگار کے قابل بنانے کے لئے ٹیکنالوجی مداخلت کے لئے صنعتی شراکت داری کو یقینی بنانا اور ملک کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔اس کے نتیجے میں  ایک کروڑ سے زائد جوان ہر سال اسکل انڈیا میں شریک ہورہے ہیں اور بہتر ذریعہ معاش کے ذریعہ اپنی زندگی تبدیل کررہے ہیں۔

ورون دھون نے کہا کہ‘‘وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہنرمندی  اور تربیت کے حصول  میں ہمارے دستکاروں کی مالی امداد ، چھوٹے کارکنوں اور دستکاروں کی مدد کے لئے ایک شاندار خواب اور دوراندیشی کا مظاہرہ کیا ہے۔ہمیں اس مہم کو فروغ دینے میں خوشی ہورہی ہے اور ہم خود کو سوئی دھاگا فلم سے بے حد قریب محسوس کررہے ہیں جو خود کفالت اور صنعت کاری کو فروغ دیتی ہے۔

اس موقع پر انوکشا شرما نے کہا کہ‘‘اسکل انڈیا مہم سےحکومت کے ملک کی با صلاحیت ہنر مند افرادی قوت کو شامل کرنے اور ان کی مدد کرنے کا عزم مصمم ظاہر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا  سوئی دھاگا کی تیاری کے وقت ہمیں کئی با صلاحیت اور ہنر مند دستکاروں اور صناعوں کے رابطے میں آنے کا موقع ملا۔ جنہیں اپنے ہنر کے مظاہرے کا موقع نہیں ملا تھا۔’’

اسکل انڈیا مہم میں ہنر مندی کے فروغ اور صنعتکاری کی پالیسی کے ذریعہ متعدد پالیسی مداخلتیں ہوئی ہے اوراپرینٹس شپ ایکٹ 2061 جامع تبدیلیاں کی گئی ہے اور اس میں پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا(پی ایم کے وی وائی) کو شامل کیا گیا ہے جس کا مقصد افرادی قوت کو بہتر تربیت دینا اور ان کی ہنر مندی کا اعتراف کرناشامل ہے۔ہنر مندی کی فروغ اور صنعتکاری کی وزارت کی پی ایم کے وی وائی کے تحت قبل سیکھنے کے پروگرام (آر پی ایل) کے تحت برسوں سے کام کررہے لوگوں کی ہنر مندی اور تجربات کا اعتراف کیا گیا ہے۔ اس سے غیرمنظم شعبے سے لے کر منظم شعبے تک میں  بڑے پیمانے پر تبدیلیاں آئی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More