نئیدہلی؛ وزیراعظم جناب نریندر مودی 23 ستمبر 2018 کو جھارکھنڈ کے رانچی میں آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کا افتتاح کریں گے اور اس طرح ہندوستان نے عام لوگوں کو قابل استطاعت حفظان صحت عطا کر کے صحت کے شعبے میں بہت اہم اقدام کیا ہے۔ آیوشمان بھارت کے ویژن کے تحت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا نافذ کیا جائے گا تاکہ ہر فرد کو واجب الادا حفظان صحت فراہم کیا جا سکے۔
آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کی شروعات سے حکومت حفظان صحت کو نئی بلندی تک لے جانے کی خوہشمند ہے۔ یہ دنیا کا حفظان صحت سے متعلق سب سے بڑا پروگرام ہے جس کا نشانہ 50 کروڑ افراد کا احاطہ کرنا ہے۔