17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی ثقافت صلاحیت اور خدمات کو فروغ دیتی ہے:نائب صدرجمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی۔ ۔نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ہندوستانی ثقافت  صلاحیت اور خدمات کو فروغ دیتی ہے۔ جناب وینکیا نائیڈو آج آندھرا پردیش کے تیروپتی میں عورتوں کو بااختیار بنانےاور کسانوں کی ترقی کے لئے اقدامات کے بارے میں ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھےجس کا اہتمام راشٹریہ سیوا سمیتی نے کیا تھا۔ آندھرا پردیش کے صنعتوں کے وزیر جناب ایم امرناتھ ریڈی اور دیگر معزز شخصیتیں  بھی اس موقع پرموجود تھیں۔

نائب صدرجمہوریہ نے ایسے پروگراموں کا اہتمام کرنے کے لئے راشٹریہ سیوا سمیتی کی ستائش کی جو عورتوں اور کسانوں کو فلاحی پروگراموں کا اہتمام کررہی ہے اور حکومت کی ترقیاتی اسکیموں میں انہیں ترجیح دے رہی ہیں اور ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے سخت محنت کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عورتوں کو بااختیار بنانے کے لئے معاشرے کے نقطہ نظر میں تبدیل کی ضرورت ہے۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ زراعت ہماری بنیادی ثقافت ہے اور ہم کو اس کی حمایت کرنی ہو گی اور اسے کسانوں کے لئے زیادہ مضبوط بنانا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ مرغی پالن اور ڈیری جیسی دیگر سرگرمیاں کسانوں کی آمدنی میں مزید اضافہ کریں گی اور کسانوں کو ان سرگرمیوں کو اپنانے کے لئے خود غور کرناچاہئے۔

نائب صدرجمہوریہ نے تیروپتی شہر کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے شہری ا نتظامیہ کی ستائش کی انہوں نے مزید کہا کہ سووچھ بھارت جیسے پروگرام عوام کی شرکت سے ہی  کامیاب ہوں گے۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہر شخص کو اپنے ذہن میں خدمت کے جذبے کو ذہن میں رکھنا چاہئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حصہ داری اور دیکھ بھال  ہماری ہندوستانی فلاسفی کا بنیادی جز ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More