14.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ٔ ہند نے مہاتما گاندھی بین الاقوامی حفظان صحت کنونشن کا افتتاح کیا ؛ انہوں نے کہا کہ سوچھ بھارت ایک بروقت انقلاب ہے

Urdu News

نئی دہلی۔ صدر جمہوریہ ہند جناب رامناتھ کووند نے آج نئی دہلی میں مہاتما گاندھی بین الاقوامی حفظان صحت کنونشن کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ 2030 تک موزوں اور مساوی حفظان صحت  تک عالمی رسائی  دنیا کے بہت سے حصوں میں ایک اہم چیلنج ہے ۔ پینے کا صاف پانی ، حفظان صحت  اور صفائی و ستھرائی پائیدار ترقی کے ہدف 6   بالخصوص 6.1 ، 6.2   اور 6.3   کو مرکزی حیثیت حاصل ہے ۔ پائیدار ترقی کا ہدف 6.2 میں ملکوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کھلے میں رفع حاجت کو ختم کریں اور یہ یقینی بنائی کہ ہر فرد کو بنیادی بیت الخلاء میسر ہو اور فضلاء کے مناسب بند و بست کا نظام وضع کیا جائے ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ حفظان صحت تک رسائی کو بہتر بنانے  اور کھلے میں رفع حاجت کے خاتمے  کے متعدد اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ یہ اہم سماجی و اقتصادی سرمایہ کاری  ہیں ۔ موزوں بیت الخلاء اور مناسب حفظان صحت کی کمی کا عمل  غذائی قلت  اورطویل مدتی  نقصانات کا باعث ہو سکتا ہے ۔ اس لیے ہم سب کے لیے ہندوستان میں دوسری جگہوں کی طرح  ایک مشن جیسے سوچھ بھارت  کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے انسانی سرمایے اور جغرافیائی مفاد  کو یقینی بنایا جاسکے اور اپنے بچوں کو ایک بہتر مستقبل دے سکیں ۔ کسی نو عمر لڑکی کو صرف اس لیے اسکول چھوڑنا پڑے کہ  اسکول میں لڑکیوں کے لیے بیت الخلاء دستیاب نہیں ہے ۔ ایسے حالات ہمارے اجتماعی شعور کے لیے ایک بدنما داغ ہوگا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ سوچھ بھارت ایک ایسا انقلاب ہے جو بروقت برپا ہو رہا ہے ۔ عوامی بیداری کے ایک آلات اور  ایک عوامی تحریک  اور قومی ہدف کے طور پر پوری عہد بندی کے ساتھ سوچھ بھارت  ہماری تحریک آزادی کی روح کو پیش کرتا ہے ۔ ہندوستان 2 اکتوبر 2019 تک پوری طرح کھلے میں رفع حاجت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ یہ بہترین تحفہ ہوگا جسے ہم گاندھی جی کو ان کے  150 ویں یوم پیدائش  پر دے سکتے ہیں۔

68 ممالک کے وزراء اور مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ سوچھ بھارت  کی ہماری کامیابیاں ، حفظان صحت شعبہ میں ہماری حصولیابیاں، ہمارا طریقہ  اور ہمارا طریقہ کار ان سبھی کے لیے دستیاب ہیں ، جنہیں وہ ضروری سمجھتے ہیں۔ بہتر حفظان صحت تک رسائی کسی ایک ملک یا دوسرے ملک کا ہدف یا مقصد نہیں ہے بلکہ یہ انسان کے مقدر سے مربوط ہے ۔

مہاتما گاندھی بین الاقوامی حفظان صحت کنونشن کا انعقاد پینے کے پانی اور حفظان صحت کی وزارت نے مہاتماگاندھی کی پیدائش کی  150 ویں  سالگرہ   کی تقریبات کے آغاز کے  پیش نظر کیا ہے ۔ اس دن سوچھ بھارت مشن کے آغاز کی چوتھی سالگرہ بھی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More