نئی دہلی، بیچ کے انڈین پولس سروس (آئی پی ایس) کے تقریباً 100 زیرتربیت افسران نے آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
زیر تربیت آئی پی ایس افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے لگن کے ساتھ کام کرنے کی اہمیت اور امتیازی کارکردگی پیش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے متعدد کرداروں اور ذمہ داریوں، جن سے افسران کا سامنا ہوگا، کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
وزیراعظم نے 33 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو یاد کیا جنھوں نے اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
اس ملاقات کے دوران بہترین حکمرانی، نظم و ضبط اور برتاؤ، خواتین کو بااختیار بنانے اور فارنسک سائنس جیسے موضوعات بھی زیر بحث آئے۔