20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب دھرمیندر پردھان کا انڈیا اسکلز مسابقے میں ٹیم اڈیشہ کے فاتحین کے ساتھ تبادلہ خیال

Urdu News

نئی دہلی، پٹرولیم اور قدرتی گیس، نیز ہنرمندی کے فروغ اور تجارت و کاروبار کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج انڈیا اسکلز مسابقے میں ٹیم اڈیشہ کے فاتح اراکین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ ٹیم اڈیشہ نے انڈیا اسکلز مسابقے میں مجموعی میڈلس درجہ بندی میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

وزیر موصوف نے ٹیم اڈیشہ کے میڈل فاتحین کو مبارک باد دی اور اگست 2019 میں روس کے کازان میں منعقد ہونے والے ورلڈ اسکلز مسابقے کے لئے بہترین خواہشات کا اظہار کیا۔ جناب دھرمیندر پردھان نے انھیں ہنرمندی کے فروغ اور تجارت و کاروبار کی وزارت کی جانب سے ہر ممکن مدد کا یقین بھی دلایا، تاکہ ورلڈ اسکلز مسابقے کے لئے ان کی بہتر تیاری ہوسکے اور انھیں عالمی معیار کی تربیت فراہم ہوسکے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ نوجوان میڈل فاتحین نے بے مثال صلاحیت، لگن اور سخت محنت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی آرزوؤں نے ہی انھیں انڈیا اسکلز مسابقے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے قابل بنایا۔ یہ نوجوان فاتحین ہمارے عہد کے ’’دھرم پداس‘‘ ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ان نوجوانوں  نے اڈیشہ کا نام روشن کیا ہے اور انھیں امیداور یقین ہے کہ  وہ ورلڈ اسکلز مسابقے میں بھی ملک کا نام روشن کریں گے اور ملک کو قابل فخر بنائیں گے۔ جناب دھرمیندر پردھان نے انھیں ایک مومنٹو اور ایک خصوصی یادگاری نواکلیبارا سکہ کے ساتھ مبارکباد دی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More