16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے پی ایم کے کے پٹیالہ کا افتتاح کیا ہر سال 1000 طلباء کو ہنر مندی کی ترقی کے لئے تربیت دی جائے گی

Urdu News

نئی دہلی۔ ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی مرکزی وزیر  محترمہ ہرسمرت کور بادل نے آج  پٹیالہ میں پردھان منتری کوشل کیندر (پی ایم کے کے ) کا افتتاح کیا ، جہاں ہر سال 1000  طلباء ہنر مندی کے فروغ کے مختلف کورسوں جیسے ہیر اسٹائلسٹ، مینوئل آرک ویلڈنگ، پلمبر ، فیلڈ ٹکنشیئن – دیگر ہوم اپلائنسز اور موبائل ہارڈویئر ریپئر ٹکنشیئن کے لیے  مفت تربیت  حاصل کریں گے۔

اپنے افتتاحی خطاب میں مرکزی وزیر محترمہ ہرسمرت کور بادل نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کی طاقت ہیں اور پورے ملک میں انہیں ہنرمندی کے فروغ کی تربیت فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے تاکہ انہیں خود انحصار اور قابل روزگار بنایا جاسکے۔  انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے ہنرمندی کے فروغ کے مراکز ملک بھر کے مختلف اضلاع میں قائم کئے جا رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو ہنرمندی کے فروغ کے لئے معیاری  تربیت دی جا سكےج۔ انهوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے ہنرمندی کے فروغ کے مرکز کا قیام  وزیر اعظم  کے  خواب “ہندوستان کو دنیا کی ہنرمندی کا مرکز بنانے کے لیے ایک اہم کوشش ہے۔

پردھان منتری کوشل کیندر ہنر مندی کے فروغ اور انٹر پرینیور شپ کی مرکزی وزارت کا ایک  اہم پروگرام ہے ۔اس کے تحت مختلف شناخت شدہ اضلاع میں 600 پردھان منتری کوشل کیندر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ان میں سے 480 کیندر قائم کئے جا چکے ہیں  پنجاب میں منظور شدہ 25 پردھان منتری کوشل کیندر ہیں  جس میں 16 کیندر آپریشنل ہیں ۔ ہریانہ میں 21 پردھان منتری کوشل کیندر کام کر رہے ہیں۔ ہماچل پردیش میں 8 پردھان منتری کوشل کیندروں میں سے 4 آپریشنل ہیں۔ جبکہ مرکزی زیر انتظام چنڈی گڑھ میں ایک پردھان منتری کوشل کیندر ہے۔

اس موقع پر پنجاب کے سابق کابینہ وزیر جناب سرجیت سنگھ راکھرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مراکز کا قیام پٹیالہ کی تاریخ میں نوجوانوں کے لئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔ اس سے نوجوانوں کو ہنرمندی کی تربیت میں مدد ملے گی، جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More