26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فارما کے شعبے پر جی ایس ٹی کے اثرات مثبت اور تعمیری رہے ہیں : منسکھ منڈاویہ

Urdu News

نئیدہلی: سڑک ٹرانسپورٹ ،شاہراہوں  ،جہاز رانی اور کیمیکل وفرٹیلائزر  کے وزیر مملکت  جناب منسکھ  منڈاویہ نے اپنے ایک بیان میں  کہا ہے کہ  دستیاب اعدادوشمار شاہد ہیں کہ فارما سیکٹر کے کاروبار اور برآمدات نیز  دواؤں کی  منظوریوں میں جی ایس ٹی کے نفاذ  کے بعد مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ ہندوستان کے سبھی شہریوں کی صحت کی سلامتی کو یقینی بنانے کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے تصورات  پر عمل آوری کرتے ہوئے کیمیکل وفرٹیلائزر کی وزارت سبھی کو کفایتی قیمتوں  پر معیاری دواؤں کی فراہمی کو  یقینی بنانے کے لئے  نمایاں اقدامات کئے ہیں ۔

 اس پس منظر میں جناب منڈاویہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ جی ایس ٹی کے نفاذ  کے بعد فارما کے شعبے کی نمو انتہائی مثبت رہی ہے ۔   درج ذیل حقائق  اس امر کی بین شہادت کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ گڈس اینڈ سروسز ٹیکس کے نفاذ سے قبل  فارما  کے شعبے  کے سالانہ کاروبار کی مالیت  ( 31 مئی 2017) کو  ایک لاکھ 14 ہزار 231  کروڑروپے تھی ۔جبکہ  جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد 31  مئی  2018  کو فارما کے شعبے کے سالانہ کاروبار کی مالیت   ایک لاکھ  31 ہزار 312  کروڑڑوپے ہوگئی،  جو جی ایس ٹی کے نفاذ سے قبل کے سرمائے سے  6فیصد زائد ہے ۔

 سال 17-2016  میں   جی ایس ٹی کے نفاذ سے قبل  فارما  شعبے کی برآمدات کی مالیت  دو لاکھ  75  ہزار 852  کروڑروپے  تھی ۔ جو  گڈس اینڈ سروسز ٹیکس  کے نفاذ کے بعد  تین لاکھ   تین ہزار 526  کروڑ روپے ہوگئی جو  جی ایس ٹی کے نفاذ سے قبل   کے کاروبار کی مالیت سے دس فیصد  زائد ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More