نئی دلّی: صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج 29 نومبر ، 2018 کو آسام کے گواہاٹی میں 118 ہیلی کاپٹر یونٹ کو اسٹینڈرڈ اور ایئر یفنس کالج کو کلر کی تفویض کر رہے ہیں ۔
اس موقع پر تقریر تقریر کرتے ہوتے صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ آج دنیا ، بھارت کو ایک مختلف نظر سے دیکھتی ہے ۔بھارت کو ایک نمایاں طاقت ، بین الاقوامی تحفظ کے نقطہ نظر سے دنیا کو ایک نئی سمت دینے والے اورتجارت و کامرس اور ماحولیاتی تحفظ میں ایک اہم رول ادا کرنے والے ملک کے طور پر دیکھا جاتا ہے ۔ بین الاقوامی سطح پر بھارت کا عروج ایک ہمہ گیر اہمیت کا حامل ہے ، جس کی متعدد جہات ہیں اور یہ تمام تر صلاحیتیں بڑے پیمانے پر فضائیہ کے سورماؤں سمیت ہماری افواج کی صلاحیتوں اور شجاعت کی مرہون منت ہیں ۔