نئی دہلی، بھارتی فوج کے سپاہیوں نے مہم جوئی کے جذبے کو زندہ رکھتے ہوئے 29 نومبر 2018 کو رشی کیش میں کاکرل گنرز کی صاف پانی میں رافٹنگ کی مہم جوئی کا انعقاد کیا۔ یہ مہم جوئی 26 نومبر 2018 کو اس وقت شروع ہوئی جب میڈیم ریجمنٹ کے مہم جوئی کے 20 شائقین پر مبنی ٹیم کو ردرپریاگ سے روانہ کیا گیا۔
دریائے گنگا میں کامیابی کے ساتھ چار دن میں تقریباً 150 کلو میٹر فاصلہ طے کرنے کے بعد ٹیم کو رشی کیش میں واپس بلایا گیا۔ ایک چیلنج بھرے سفر کے ایک حصے کے طور پر ٹیم نے گریڈ -3 اور گریڈ-4 ریپڈ کے بارے میں کامیاب مذاکرات کئے۔ مہم جوئی میں ہر طرح کے حالات سے عزم محکم ، مضبوطی اور ہمہ گیریت برقرار رکھنے کے بھارتی فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔