16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت نے سی بی آئی میں عبوری تقرریوں سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کیا

Urdu News

نئیدہلی۔ میڈیا کے  ایک حلقے میں اس طرح کی خبریں شائع ہوئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ حکومت سی بی آئی  میں مبینہ پالیسی جمود  کے خاتمے کیلئے  درج ذیل دو متبادلوں پر غور کررہی ہے۔

الف۔  سی بی آئی کا کام کاج  دیکھنے کیلئے ڈی جی رینک کے  ایک  او ایس ڈی  (افسر بکار خاص)کی تقرری ۔

ب۔ سپروائز کے طور پر کسی سینئر آئی اے ایس  افسر کو لگانا۔

حکومت ہند ان احتمالات  کو سختی کے ساتھ مسترد کرتی ہے۔ یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ حکومت نے سی بی آئی کے موجودہ ڈائرکٹر   اور خصوصی ڈائرکٹر  کو ان کے اختیارات سے محروم کرنے کا اقدام دہلی اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ  ایکٹ 1946  کی دفعہ 4 (2)  کے تحت عبوری طور پر کیا ہے۔

یہ معاملہ سپریم کورٹ کے سامنے زیر غور ہے اور زیر التوا معاملات میں جو بھی کارروائی کی جائے گی وہ سختی کے ساتھ ہندوستان کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہوگی اور اس معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ہی ہوگی ۔خبروں میں جو کچھ کہا گیا ہے وہ قطعاً غلط ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More