نئی دہلی ۔معذوری کے شکار افراد کے بین الاقوامی دن کے موقع پر نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے وگیان بھون واقع نئی دلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ایسے افراد ،ادارو ں اور انجمنوں وغیرہ کو ریاستی اور ضلعی سطح پر ایوارڈ سی نوازا ہے ،جنہوں نے معذوری کےشکار افراد کی اختیار کاری کے لئے غیر معمولی کام انجام دئئے ہیں ۔سماجی انصاف اور اختیار کاری کے وزیر جناب تھاور چند گہلوت ، سماجی انصاف اور اختیار کاری کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر ،جناب رام داس اٹھاولے ، جناب وجے سنپلا ، متعلقہ محکمے کی سکریٹری محترمہ شکنتلا ڈی گاملن اور متعدد مقتدر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔
مجموعی طور پر 56 افراد کو انفرادی طور پر اورسولہ اداروں کو اس موقع پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ ایوارڈ تفویض کا یہ پروگرام ازحد مبارک اور بامعنی ہے ۔ بھارت کئیر اینڈ شئر یعنی نگہداشت اور جذبہ باہم کے فلسفے کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہے ۔یہ ہمارافرض ہے کہ ہم جسمانی طور پر معذور افراد بھائیو اور بہنو کا خیال رکھیں۔دویانگ جنوں کو ہنر مند بنایا جانا ازحد ضروری اور مفید ہے ۔انہوں نے کہا کہ سماجی انصاف اور اختیار کاری کی وزارت ازحد لائق ستائش عمل کررہی ہے ۔انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ ایوارڈ یافتگان دوسروں کے لئے ایک زندہ جاوید مثالی کردار بن جاتے ہیں اور دویانگ جنوں کو ہماری ہمدردی نہیں بلکہ درد مندی درکار ہوتی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہر معذور شخص کی ذات میں ایک صلاحیت مضمر ہوتی ہے اوراسے بروئے کار لانے کے لئے اجاگرکرنا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے تمام ایوارڈ یافتگان کو اس موقع پر مبارکباد پیش کی ۔
اپنے خطاب میں جناب تھاور چند گہلوت نے کہا کہ دویانگ جنوں کی مجموعی ترقی میں عوامی شراکتداری بہت ضروری ہے ۔گزشتہ چار برسوں کے دوران حکومت ہند نے دویانگ جنوں کے لئے متعدد نئے اقدامات کئے ہیں ۔دویانگ جنوں نے چھ گنیز بک آف ریکارڈ مرتب کی ہیں ۔ 7500سے زائد کیمپ منعقد کئے جاچکے ہیں اور12 لاکھ سے زائد دویانگ جنوں کو اس سے استفاد ہ کرنے کا موقع حاصل ہوا ہے ۔سرکاری خدمات میں دویانگ جنوں کے ریزرویشن تین فیصد سے بڑھاکر4فیصد کردیا ہے۔
اولمپکس کھیلوں میں بھی دویانگ جنوں نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
نیشنل ایوارڈ 2018 کے لئے تمام تر 21 مخصوص معذوری کے زمروں سے متعلق افراد کے سلسلے میں ایک اشتہار 17 جولائی 2018 کو سرکردہ اخبارات میں شائع کیا گیا تھا۔اس اشتہار کے ردعمل کے طور پر مجموعی طورپر 1221 درخواستیں ، درخواست وصول ہونے کی آخری تاریخ تک موصو ل ہوئی تھیں ۔ان درخواستوں کی جانچ پڑتال اس مقصد کے لئے تشکیل دی گئی چار اسکریننگ کمیٹیوں کے ذریعہ رہنما خطوط کے مطابق طے شدہ کسوٹیوں پر کی گئی ۔یکم نومبر2018 کو قومی سلیکشن کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی ،جس میں اسکریننگ کمیٹیوں کے ذریعہ چھانٹی گئی درخواستوں کو زیر غور لایا گیا اور قومی ایوارڈ کے 14 زمروں کے لئے 72 ایوارڈس کی سفارشات پیش کی گئیں ۔
2017 تک مذکورہ ایوارڈ اسکیم قومی ایوارڈ قواعد 2013کے تابع تھی ، جس کے نتیجے میں معذوری کے سات زمروں کے تحت معذورین سے متعلق ایکٹ 1995 کے مطابق ایوارڈ دئے جاتے تھے تاہم 19 اپریل 2017 سے نافذالعمل معذوری کے شکار افراد سے متعلق ایکٹ 2016 کے نفاذ کے بعد مخصوص معذوری کی تعداد سات سے بڑھاکر نئے قانون کے مطابق 21 کردی گئی ۔لہٰذا تمام تر 21 قسم کی معذوریوں کو قومی ایوارڈ رہنما خطوط کے تحت شامل کرلیا گیا ہے ،جس کے لئے مشتہری ایکسٹرا آرڈنری گزٹ آف انڈیا مورخہ 2اگست 2018 کے مطابق عمل میں آچکی ہے ۔
سماجی انصاف اور اختیار کاری کی وزارت کے تحت معذوروں کی اختیار کاری سے متعلق محکمہ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ نیز مرکزی وزارتوں / محکموں کو اس امر کے مراسلات ارسال کرتا ہے ، جن کے تحت قومی ایوارڈ کے مختلف زمروں کے لئے نامزدگیاں طلب کی جاتی ہیں ۔قومی ایوارڈ سے متعلق تفصیلی اسکیم اور درخواستیں طلب کرنے کے اشتہارات وغیرہ کو محکمے ویب سائٹ درج ذیل پر ڈاؤن لوڈ فارمیٹ کی شکل میں اپ لوڈ کیا جاتا ہے ۔(www.disabilityaffairs.gov.in )
قومی ایوارڈیافتگان 2018 کی زمرے وار فہرست
1۔ بہترین ملازم /ازخود روزگار کا حامل معذوری کا حامل فرد ۔
I اعصابی معذوری (اعصاب سے متعلق معذوری ،رگ وپٹھے سے متعلق معذوری ، بونا پن ،تیزابی حملوں کے شکار افراد ،جزام کے مرض سے شفا یاب افراد ،رعشہ کے شکار افراد
اے ۔ محترمہ پوجا اگروال
بی ۔ محترمہ اندرجیت نندن
سی ۔ محترمہ جیوتی امرت لال شاہ
ڈی ۔ جناب سریش چند شانتی لال للن
ای ۔ڈاکٹر پرمود کمار سنگھ
ایف ۔ ڈاکٹر ایس تھنگاول
2۔بصری معذوری (نابینا پن اور کمزور نظر )
اے ۔ محترمہ مونا گوئل
بی ۔ جناب پرتیک راجیو جندل
سی ۔ جناب بھوپیندر ترپاٹھی۔
3۔سمعی معذوری ( قوت سماعت سے یکسر محروم ، اونچاسننے والے )
اے ۔ محترمہ اولی مشرا
بی۔ محترمہ رنکو میھتیوز
سی ۔ جناب دیپک بہادر
ڈی۔ جناب آشیش مدھولکر پاٹل
ای۔ جناب سدرشن کمار
4۔ ذہنی معذوری ( اس سے قبل اسے ذہنی پسماندگی سے موسوم کیا جاتا تھا )
اے ۔محترمہ شوانی گپتا
بی ۔جناب ہریش وج
سی ۔ جناب بھارت ایس
5۔ خون کی گڑبڑی کی وجہ سے پیدا ہونے والی معذوری ( ہیمو فیلیا ، تھیلا سیمیا ، سکیول سیل مرض )
اے ۔ جناب جتیندر شرما
6۔کثیر پہلوئی معذوریاں (جن کے تحت مذکورہ بالا دو وسیع زمرے کی معذوریاں لاحق ہوں )
اے ۔ محترمہ آر سگانیا
بی ۔ محترمہ ایم کارتھی کیین
2۔ بہترین آجر اور پلیسمنٹ افسر / ایجنسی کے لئے ایوارڈ
بہترین آجر
اے ۔ محترمہ رادھا امبیکا ایس
بہترین پلیسمنٹ افسر /ایجنسی
اے ۔این اے بی روزگار محکمہ
بی ۔آر ہری ، لیمن ٹری ہوٹلس لمٹیڈ
3۔ بہترین فرد واحد اور اداروں سے متعلق ایوارڈ
بہترین افراد
اے ۔ محترمہ منجولا کلاین
بی ۔ جناب کارمو ڈی بریتھو نورونوہا
سی ۔ڈاکٹر یوگیش دوبے
بہترین ادارے
اے ۔ ابھے مشن
بی ۔ ماتا بھگونتی چڈھا نکیتن
سی ۔مونٹ فورٹ سینٹر فار ایجوکیشن
4۔رول ماڈل یا مثالی کردار
1۔اعصابی معذوری
اعصابی معذوری (اعصاب سے متعلق معذوری ،رگ وپٹھے سے متعلق معذوری ، بونا پن ،تیزابی حملوں کے شکار افراد ،جزام کے مرض سے شفا یاب افراد ،رعشہ کے شکار افراد
اے ۔ محترمہ آر دھنیا
بی ۔محترمہ ایکتا بھیان
سی ۔ جناب وشواس کے ایس
ڈی ۔جناب للت کمار
2۔ بصری معذوری (نابینا پن اور کمزور نظر )
اے ۔ محترمہ مدھوسنگھل
بی۔ ڈاکٹر کرن کماری
سی ۔ جناب سی اے بھوشن نندکشور توشین وال
ڈی ۔ جناب کارتک ساہنی
ای ۔ جناب مانویندر سنگھ پٹوال
3۔سمعی معذوری (مکمل طور پر سماعت سے محروم ، اونچا سننے والے )
اے ۔ محترمہ نشٹھا ڈوڈیجہ
بی ۔ جناب موہت کمار پاسوان
4۔نشوونما سے متعلق خرابیاں (آسٹم اسپیکٹرم ڈس آرڈر ، مخصوص قسم کی نہ سیکھ پانے کی معذوری )
اے ۔ محترمہ روشالی جینا
بی ۔ محترم اکشے این بھٹناگر
6۔ذہنی معذوری (جسے پہلے ذہنی پسماندگی سے موسوم کیا جاتا تھا)
اے ۔ محترمہ انندتا دتہ
بی ۔ جناب کوشک بنرجی
7۔دائمی اعصابی صورتحال (کثیرالنوع سلییروسس ، پارکنسن کا مرض یانسیان )
اے ۔ ڈاکٹر آشیش چوپڑہ
7۔ کثیر پہلوئی معذوری( کثیر پہلوئی معذوریاں جن کے تحت مذکورہ بالا دو وسیع زمرے کی معذوریاں لاحق ہوں )
اے ۔جناب آر شری رام سری نواس
بی ۔میجر دویندر پال سنگھ
5۔ بہتری عملی تحقیق /اختراع / مصنوعات کی تیاری ، جن کامقصد معذورافراد کی زندگیوںکو بہتر بنانا ہو
اے ۔ پروفیسر روی پووایا
بی ۔ جناب امت لڈی
سی ۔ جناب سبرت کما ر ہلدر
6۔ معذور افراد کے لئے ہر طرح کی رکاوٹ سے مبرہ ماحول کی فراہمی کے لئے انجام دئے گئے غیر معمولی امور کا زمرہ ۔
اے ۔ضلع سنگرولی ، مدھیہ پردیش
بی۔ میونسپل کارپوریشن ، اندور ، مدھیہ پردیش
سی ۔ میونسپل کونسل ،ناکدہ ، مدھیہ پردیش
ڈی ۔آئی بی ایم کرناٹک
7۔بازآبادکاری خدمات فراہم کرنے والے بہترین اضلاع
اے ۔ضلع تھرو ولور ،تمل ناڈو
بی ۔ضلع لکھنؤ، اترپردیش
7۔ قومی معذورین سرمائے اور ترقیاتی کارپوریشن کے لئے بہترین ریاستی چینلائزنگ ایجنسی
اے ۔ کیرلا کا ریاستی معذور افراد کی فلاح وبہبود کا کارپوریشن
9۔ معذوری کا حامل غیر معمولی خلاقانہ صلاحیت والے بالغ افراد
اے ۔ محترمہ مین لامبم سمتی ، منی پور
بی ۔ جناب چھتر پال (جے پی صراف ) جے اینڈ کے
10 ۔ بہترین خلاقانہ صلاحیت کے حامل معذور بچے
اے ۔ محترمہ پریرنا
بی ۔ محترمہ اورجاوتی رائے
سی ۔جناب پارتھ سنگی
ڈی ۔ ماسٹر سویم ولاس پاٹل مہاراشٹر
11۔ بہترین بریل پریس
اے ۔راج کیہ بریل پریس نشاط گنج لکھنؤ
12۔ بہترین قابل رسائی ویب سائٹ
اے ۔ پمپری چھندواڑہ میونسپل کارپوریشن ، پونے ، مہاراشٹر
بی ۔ماڈرن کالج آف آرٹس ، سائنس اینڈ کامرس ، پونے
13۔(ایک )معذور افراد کے لئے روزگار فراہم کرنے والی بہترین ریاست
اے ۔ریاست تلنگانہ
2۔قابل رسائی بھارت مہم کے تحت نفاد کے معاملے میں بہترین
اے ۔ریاست راجستھان
14۔معذوری کے حامل بہترین کھلاڑی
اے ۔محترمہ کنچن مالا ڈی پانڈے
بی ۔ محترمہ سونالی دھرمیندر ٹھکر
سی ۔ جناب پرکاش جے رمیا
ڈی ۔جناب ویریندر سنگھ