17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سنتوش کمار گنگوار نے نو تشکیل شدہ سی بی ٹی کے زیراہتمام ای پی ا یف او کے سنٹرل بورڈ نے آف ٹرسٹیز کی 223 ویں میٹنگ کی صدارت کی

Urdu News

نئی دہلی، محنت اور روزگار کے وزیرمملکت(آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار کی صدارت میں آج یہاں نوتشکیل شدہ سی بی ٹی کے زیراہتمام ای  پی ایف او کے سینٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز کی 223 ویں میٹنگ منعقد ہوئی۔

مرکزی حکومت نے ایمپلائز پروویڈنڈنٹ فنڈ اینڈ مسلینیس پرویژن 1952 کی دفعہ 5A کے تحت ای پی ایف او  کے  سی بی ٹی  کی  تشکیل نو کی ہے اور سرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن کے ذریعہ 09-11-2018 کو ایس او نمبر 5668(E) کے طور پراسے مشتہر کردیا ہے۔

ای پی ا یف او کے سینٹرل بورڈ اہم فیصلے حسب ذیل ہیں:

.i بورڈ نے درج ذیل کمیٹیوں کی تشکیل کو منظوری دے دی ہے اور ای پی ایف او    ، سی بی ٹی کے چیئرمین کو کمیٹیوں کے اراکین کو نامزد کرنے کے لئے مجاز کیا ہے:

  •      فنائنس، سرمایہ کاری اور آڈٹ کمیٹی
  •      پنشن اور ای ڈی ایل آئی عملدرآمد کمیٹی
  •       ایکزمٹیٹ اسٹیبلشمنٹ کمیٹی

ii        بورڈ نے  پورٹ فولیو منیجرز کے انتخاب اور جائزے میں ای پی ایف او کی مدد کے لئے کنلسٹینٹ کے طور پر میسرز سی آر آئی ایس آئی ایل لمٹیڈ کی تقرری کی تجویز کی توثیق کردی ہے۔

iii         بورڈ نے ای پی ایف او کے سرمایے کے بندوبست کے لئے نئے پورٹ فولیو منیجرز کے انتخاب کے لئے بورڈ کی ذیلی کمیٹی کے طور پر کام کرنے کی ذمہ داری فنائنس انویسٹمنٹ اینڈ آڈٹ کمیٹی(ایف آئی اے سی) کو سونپی ہے۔

iv          بورڈ نے کہا ہے کہ ای پی ایف او نے   سی بی ایل او کی جگہ پر تیسری پارٹی ریپو سسٹم میں سرمایہ کاری شروع کردی ہے۔

v                   بورڈ نے موجودہ پورٹ فولیو منیجرز کی مدت کار میں 31 مارچ 2019 تک یا نئے پورٹ فولیو منیجرز کی تقرری تک ، جو بھی پہلے آئے توسیع کردی ہے۔

vi         بورڈ نے کنسلٹینٹ کے طور پر میسرز سی آر آئی ایس آئی ایل لمیٹڈ کی مدت کار میں 31 مارچ 2019 تک یا نئے پورٹ فولیو منیجرز کی تقرری تک ، جو بھی پہلے آئے ، توسیع کردی ہے۔

vii        سینٹرل بورڈ نے 15 مئی 2017 سے 15 نومبر 2018 کی مدت کے دوران ایڈیشنل سی پی ایف سی(ہیڈ کوارٹر) ایڈیشنل سی پی ایف سی، آر پی ایف سی۔ I اور آر پی ایف سی۔II کیڈر میں کی گئی تقرریوں پر غور کیا۔

viii       ای پی ایف او کے سینٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز نےویکنسی سال کی یکم جنوری سے اہلیت کی تاریخ کو متعلقہ سال تک تبدیل کرنے کے لئے جو کہ ای پی ایف او کے تمام کیڈروں کے تعلق سے ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی میٹنگوں کے لئے زیر غور آنے والے ، کے لئے یوپی ایس سی کے ساتھ صلاح ومشورے سے محکمہ پی اینڈ ٹی کے ذریعہ جاری کردہ نظرثانی شدہ رہنما خطوط کو منظوری دی۔

ix         بورڈ نے ضلعی دفاتر کو تفویض کی گئی اضافی ذمہ داریوں پر بھی غور کیا جن میں بقایا جات اور نقصانات کا جائزہ لینے، دعوؤوں کے وصول اور رجسٹریشن، ضلع دفتر کے دائرے کار کے تحت آنے والے اداروں کے لئے جائزہ لی گئی رقم کی وصولی اور شکایات کا نپٹاراشامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More