Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی خواتین ریسلنگ ٹیم کے سربراہ کوچ ، جناب کلدیپ سنگھ کو شمالی ریلوے میں ترقی دیکر معاون کمرشیل منیجرکے گزیٹڈ عہدے پرفائز کیاگیا

Urdu News

نئی دہلی: ریلوے کی وزارت کے تحت ریلوے اسپورٹس پرموشن بورڈ ( آرایس پی بی ) نے کھلاڑیوں اورکوچیز کو افسرگریڈ میں پرموشن دینے کے لئے ایک لچیلی پالیسی وضع کی ہے ،جس کے مطابق کھلاڑیوں کو ان کی غیرمعمولی کھیل کود کی حصولیابیوں کے لئے باری سے پہلے انھیں آفیسرگریڈ میں ترقی دی جائیگی ،جس کے لئے منجملہ دیگرشرائط کے یہ بھی لازم ہے کہ انھوں نے اولمپک کھیلوں میں کم از کم دومواقع پرملک کی نمائندگی کی ہواور کم از کم ایک تمغہ دولت مشترکہ کھیلوں /ایشیائی کھیلوں میں حاصل کرچکے ہوں یا وہ ارجن /راجیوگاندھی کھیل رتن ایوارڈ یافتگان رہ چکے ہوں ۔

          مذکورہ پالیسی سے مستفیض ہونے والے پہلے شخص ہندوستانی خواتین ٹیم کے سربراہ کوچ ، جناب کلدیپ سنگھ ہیں ، جن کے لئے جنوبی ریلوے میں معاون کمرشیل منیجرکے گزیٹیڈ عہدے پرپرموشن کے لئے  احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔  ریئواولمپکس میں کانسے کا تمغہ حاصل کرنے والی ،محترمہ ساکشی ملک اوردولت مشترکہ کھیل ،2018 اورایشائی کھیل ،2018میں  طلائی تمغے حاصل کرنے والی ،محترمہ ونیش فوگاٹ ،دونوں ریلوے ملازمین ہیں اور جناب کلدیپ سنگھ کی شاگرد رہی ہیں ۔

          بھارتی ریلوے کی اولمپک ایتھلیٹ محترمہ سدھا سنگھ  کو بھی ، بھارتی ریلوے کی اس نئی پالیسی کی شرطوں کے مطابق آفیسرگریڈ میں پرموشن دیاگیاہے ۔

          یہ محسوس کیاگیاہے کہ ایسے سرگرم اقدامات کے نتیجے میں نہ صرف یہ کہ کھلاڑیوں اور کوچیز کو اپنی کارکردگی کو مزید بہتربنانے کے لئے حوصلہ افزائی حاصل ہوگی بلکہ بھارتی کھیلوں کو اس کے ذریعہ نئی بلندیوں کوہمکنارکرنے سے بھی دوررس اعانت حاصل ہوگی ۔

پس منظر

          اس سال کے اوائل میں تمغہ یافتگان کو تہنیت پیش کرنے کی غرض سے منعقدہ تقریب کے دوران ریلوے اورکوئلے کے وزیرجناب پیوش گوئل نے کھلاڑیوں اورکوچیز کو افسرگریڈ میں پرموشن دینے کی پالیسی کے سلسلے میں اعلان کرتے ہوئے کہاتھاکہ اس سلسلے میں ایک جامع پالیسی لائی جائیگی ۔ انھوں نے اس پربھی زوردیاتھا کہ  کھلاڑیوں کو تیارکرنے میں جو مقتدربین الاقوامی مسابقتوں میں تمغے حاصل کرکے ملک کا نام روشن کرتے ہیں اورملک کے لئے ستائش کا باعث بنتے ہیں ، ان کو چوں کی  خدمات کابھی واجب احترام کیاجاناچاہیئے ۔

          لہذا ، ریلوے اسپورٹس پرموشن بورڈ ( آرایس پی بی ) نے کھلاڑیوں اورکوچیز کو افسرگریڈ میں پرموشن دینے کے لئے ایک لچیلی پالیسی وضع کی ہے ،جس کے مطابق کھلاڑیوں کو ان کی غیرمعمولی کھیل کود کی حصولیابیوں کے لئے باری سے پہلے انھیں آفیسرگریڈ میں ترقی دی جائیگی، جس کے لئے منجملہ دیگرشرائط کے یہ بھی لازم ہے کہ انھوں نے اولمپک کھیلوں میں کم از کم دومواقع پرملک کی نمائندگی کی ہواور کم از کم ایک تمغہ دولت مشترکہ کھیلوں /ایشیائی کھیلوں میں حاصل کرچکے ہوں یا وہ ارجن /راجیوگاندھی کھیل رتن ایوارڈ یافتگان رہ چکے ہوں ۔

           ریلوے کوچیزمیں  آفیسرگریڈ میں بغیرباری کے ترقی پانے کے لئے ایسی  لچیلی پرموشن پالیسی بھی فراہم کی گئی ہے جو چند معیارات کی یقینی طورپرتکمیل کرتے ہوں ۔ کوچیز کے لئے کسوٹی میں منجملہ دیگرشرطوں کے کھیل کود میں پدم ایوارڈ یافتگان میں شامل ہونابھی شامل ہے ایسے کوچ جن کے شاگردوں نے اولمپک /ایشیائی کھیلوں /دولت مشترکہ کھیلوں میں بھی تمغات حاصل کئے ہوں وہ بھی اس کے تحت شامل ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More