Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اچھی حکمرانی صرف سول سوسائٹی کے سرگرم تعاون کے ذریعہ ہی ممکن ہے: گورنر کیرلا جسٹس (ریٹائرڈ) پی ستا شیوم

Urdu News

نئی دہلی، کیرلا کے گورنر جسٹس (ریٹائرڈ) پی ستا شیوم نے کہا ہے کہ انتظامیہ مشینری کا مقصد حکومت کی پالیسیوں پر اس طریقے پر عمل کرنا ہے کہ سماج کی بھلائی  یقینی بن جائے۔ تھرواننت پورم میں اچھی حکمرانی کے اقدامات کے بارے میں ایک دو روزہ علاقائی کانفرنس  کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچھی حکمرانی کو جمہوریت کے اداروں کو  مستحکم بنائے بغیر ممکن نہیں ہے اور یہ ادارے سول سوسائٹی کے سرگرم  تعاون سے ہی فروغ پاسکتے ہیں۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آئین کو سمجھنا ایڈمنسٹریشن میں ہر شخص کے لئے لازمی ہے، گورنر موصوف نے کہا کہ  ایڈمنسٹریشن میں اصلاحات کا عمل اسی اقدام سے شروع ہونا چاہیے۔ جناب ستا شیوم نے اشارہ کیا کہ کیونکہ سماج اور اس کا نقطہ نظر ہمیشہ بدلتا رہتا ہے، اس لئے ایڈمنسٹریشن کو بھی ان مثبت تبدیلیوں سے قدم سے قدم ملاکر چلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ  اصلاحات سے متعلق خیالات اور بہترین کارروائیوں کے تبادلے اور انہیں پھیلانے میں انتظامی اصلاحات  اور عوامی شکایات کا محکمہ ایک اہم رول اداکرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی حکمرانی کی بہترین کارروائیوں کے پھیلاؤ سے مختلف سطحوں پر حکومت کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی ہوتی ہے کہ وہ فلاح و بہبود کے مشترکہ  مقصد کے لئے کام کرے اور اپنے ہر عمل میں عمدگی پیدا کرے۔

گورنر موصوف نے کہا کہ یہ صحیح وقت ہے کہ ہم یہ دیکھیں کہ کیرلا میں  کتنی تنظیموں نے پچھلے پانچ برسوں میں شہریوں کے منشور کو اپ ڈیٹ کیا اور انہیں تیار کرکے اپنی ویب سائٹ پر بھی ڈالا ہے۔اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ کرپشن سے سماج کے متعلقہ طبقات تک انصاف کی نفی ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ بدعنوانی سے ہر قیمت پر بچا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کو ختم کرنے میں اجتماعی اور منصوبہ بند فیصلے بہت مددگار ہوتے ہیں۔گورنر موصوف نے یہ بھی کہا کہ سماج ، اقتصادی فلاحی اسکیموں پر عمل درآمد کے لئے زیادہ موثر اور باصلاحیت طریقے تلاش کرنے ہوں گے تاکہ فائدے  مطلوب لوگوں تک  پہنچ سکیں۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ غیر رسمی سیکٹر میں موجود اچھی کارروائی کا بھی جائزہ لینے کی ضرورت ہے گورنر موصوف نے کہا کہ مشترکہ سماجی ، کاروباری اور ماحولیاتی میدانوں میں مشترکہ منصوبوں اور شراکت داری کے سلسلے میں مثالی نمونے تیار کرنے میں کوئی غلط بات نہیں ہے۔

کیرلا کے گورنر نے کہا کہ اچھی حکمرانی سے ریاست کے اداروں کے کامیاب کام کاج کا اظہار ہوتا ہے۔ ان اداروں کا مقصد شہریوں کی فلاح و بہود ہے۔ جناب ستا شیوم کہا کہ پیشہ ورانہ طور پر منظم سول سروس  جو تمام لوگوں کی یکساں طور پر خدمت کرنے کے لئے پوری طرح عہد بند ہو اور جو ریاست کے تمام طبقوں کے مفادات کی نگرانی کرے وہ اچھی حکمرانی کا ثبوت ہے۔

حکومت ہند کے انتظامیہ اصلاحات کے محکمے کےسکریٹری جناب کے وی ایاپن نے  اپنی اہم تقریر میں اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ کیرلا میں حالیہ سیلاب کے دوران بچاؤ اور امدادی کارروائیاں جو حکومت اور ریاست کے لوگوں نے مشترکہ طور پر انجام دی ہیں، وہ اچھی حکمرانی کی ایک بہترین مثال ہے۔ کیرلا کے چیف سکریٹری جناب ٹوم جوز نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ اچھی حکمرانی اسی وقت ممکن ہے جب شہریوں اور قوم کے مفادات یکجا ہوجائیں۔ مغربی اور جنوبی ہندوستان کی 10 سے زیادہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندے اس دو روزہ کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More