20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پی ایم کے وی وائی کے تحت 18-2017 ء کے دوران 15.94 لاکھ افراد کو مختصر مدتی تربیت فراہم کی گئی

Urdu News

نئی دہلی، ہنر مندی ترقیات اور صنعت کاری کے وزیر مملکتجناب اننت کمار ہیگڑے  نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ اسکِل انڈیا مشن کے تحت حکومت  نو جوانوں کو  مختصر مدتی اور طویل مدتی تربیت فراہم کرکے   نو جوانوں میں روز گار حاصل کرنے کے لائق ہنر مندی کو فروغ دینے کی مختلف النوع اسکیموں کو نافذ کر رہی ہے ۔  ہنر مندی ترقیات  اور صنعت کاری کی وزارت  کُل ہند بنیاد پر ، جس میں پنجاب کی ریاست  بھی شامل ہے ، مختصر مدتی   تربیت فراہم کرنے کی غرض سے پردھان منتری کوشل وِکاس یوجنا ( پی ایم کے وی وائی )   نام کی ایک فلیگ شپ اسکیم نافذ کر رہی ہے ۔ پی ایم کے وی وائی کا آغاز  15 جولائی ، 2015 ء کو  کیا گیا تھا ۔ 16-2015 ء اس اسکیم کے کامیاب نفاذ کے بعد حکومت نے چار برسوں یعنی 2016 ء سے 2020 ء تک کے لئے اس اسکیم کے رہنما  خطوط میں ترمیم کی ہے تاکہ اسے مزید موثر ، شفاف اور استفادہ کنندگان  کی ضروریات سے  زیادہ سے زیادہ ہم آہنگ بنایا جا سکے ۔ 18-2017 ء کے دوران پی ایم کے وی وائی کے تحت  1594183  افراد کو مختصر مدتی تربیت فراہم کی گئی ہے ۔

          ملک میں بیشتر  جنگجوئیت سے متاثر علاقے پی ایم کے وی وائی ( 20-2016 ء ) کے مقاصد کے تحت  خصوصی علاقے کے زمرے میں آتے ہیں ۔ ان علاقوں میں  ریاستِ جموں و کشمیر ، شمال مشرق کی 8 ریاستیں اور بائیں بازو کی انتہا پسندی سے سب سے زیادہ متاثر 35 اضلاع    ( ایل ڈبلیو  ای ) اضلاع شامل ہیں ۔ خصوصی علاقوں میں ہنر مندی کو فروغ دینے کے لئے  خصوصی رعایات فراہم کی جاتی ہیں ۔ ان میں قیام و طعام کی شکل میں امداد کی فراہمی ، آمد و رفت کے اخراجات ، پوسٹ  پلیس منٹ  امداد وغیرہ شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ، خصوصی علاقوں میں تربیت کے لئے 10 فی صد کی اضافی لاگت بھی فراہم کی جاتی ہے ۔ ان رعایات کے علاوہ حکومت   جنگجوئیت سے متاثرہ ریاستوں میں ہنر مندی ترقیات اور صنعت کے فروغ کے لئے متعدد اسکیمیں نافذ کر رہی ہے ۔ ان میں شمال مشرقی ریاستوں اور سکم میں ہنر مندی ترقیات بنیادی ڈھانچے کا فروغ اور بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ 47 اضلاع میں ہنر مندی ترقیات  کے پروگراموں کا نفاذ شامل ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More