نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کیپٹن جے نارائن پرساد نشاد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کیپٹن جے نارائن پرساد نشاد جی کے انتقال پر بہت دکھ ہوا۔ انہوں نے ہمارے ملک کی انتہائی جاں فشانی سے خدمت کی۔ بہار کی ترقی کے لئے کپتان کی نشاد کی کوششیں قا بل ذکر ہیں۔ غریبوں کو بااختیار بنانے کے ان کے کام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ اور حامیوں سے میں اظہار تعزیت کرتا ہوں۔