17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو نے اجولا یوجنا کے تحت 6 کروڑواں گیس کنکشن مستفیدین کو پیش کیا

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج ایک تقریب کے دوران اجولایوجنا کے تحت 6کروڑ واں گیس کنکشن مستفیدین کو فراہم  کیا۔اس موقع پر انہوں نے فائدہ اٹھانے والی   ایک خاتون کوایل پی جی کنکشن فراہم کیا۔ اس طرح پردھان منتری اجولا یوجنا کے تحت  یہ 6 کروڑ واں گیس کنکشن ہے جو مستفیدین کو دیا گیا ہے۔ اس موقع پر نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ اجولا یوجنا غریبوں کی فلاح کے لئے  ایک انقلابی اسکیم  ہے۔ جس سے غریب کنبوں کی خواتین کی زندگیوں میں ایک تبدیلی آئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک کم وقت میں کسی بھی حکومت کی طرف سے ایک شاندار کارنامہ ہے۔انہوں نے اجولا یوجنا کے تحت 6 کروڑ گیس کنکشن کانشانہ حاصل کرنے پر پیٹرولیم وزارت اور تیل کمپنیوں کو مبارکبادی۔ دسمبر 2018 تک ملک میں ایل پی جی  کوریج  90 فیصد تک بڑھا ہے اور 1.03 کروڑ لوگوں نے ایل پی جی سبسڈی چھوڑ دی۔ نائب صدرجمہوریہ نے اجولا یوجنا کے تحت 6 کروڑواں گیس کنکشن فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی آنکھوں کے سامنے ایک پرسکون انقلاب پورا ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی جانب سے منعقد کردہ ایک تقریب میں بہت سی عورتوں کو کنکشن حوالے کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ ایک یادگار لمحہ ہے کہ 6 کروڑ گھروں میں صاف ستھرا کھانا پکانے کا ایندھن پہنچ رہا ہے۔

نائب صدرنے کہا کہ مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر یہ  ایک اہم موقع ہے۔ اتنے سالوں میں ہماری کوشش رہی ہے کہ ہم اپنے پیش رو کا ایک طاقت ور اور خوشحال ہندوستان کا خواب پورا کریں۔

 خواتین ، کسانوں  اور  کمزور طبقوں کی زندگیوں کو بدلنے کی وزیراعظم جناب نریندر مودی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب خواتین ایل پی جی کنکشن حاصل کررہی ہیں اور ان کی زندگی میں یہ اہم تبدیلی ہے۔ یہ اسکیم سب سے غریب لوگوں کی بھلائی کی اسکیم انتودیہ کی سچے جذبے کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ نہ صرف غربت سے انہیں باہر نکالے گی بلکہ انہیں عزت سے زندگی گزارنے کے لئے انہیں بااختیار بھی بنائے گی۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے  کہ فضائی آلودگی دنیا میں ہونے والی اموات کی سب سے بڑی ماحولیاتی وجہ ہے جناب نائیڈو نے کہا کہ اجولا یوجنا خواتین کو دھوئیں سےبھرے کچن کو پاک کرتی ہے اور فضائی آلودگی سے جڑے صحت کے خطرات سے نجات دلاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ پیچیدہ سے پیچیدہ مسئلوں کا آسان حل  بھی ہے۔

نائب صدرنے کہا کہ ہندوستان ایک مرتبہ پھر اوپر اٹھ رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم اپنی زندگی میں ہندوستان کودنیا میں قائدانہ پوزیشن حاصل کرتا ہوا دیکھیں گے۔

جناب نائیڈو نے اسکیم کی کامیابی کے لئے پیٹرولیم کی وزارت  تیل کمپنیوں اور افسروں کو مبارکباد دی۔

اجولا یوجنا نافذ ہونے سے ملک میں ایل پی جی کوریج  مئی 2014 سے 55 فیصد سے بڑھ کر دسمبر 2018 تک 90ویں فیصدہوگیا ہے اور 1.03 کروڑ لوگوں نے اپنی ایل پی جی سبسڈی ترک کرکے اس اسکیم میں تعاون دیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More