20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پی جی آئی ایم ای آر کے نئے تعلیمی سیشن کا افتتاح عمل میں آیا مسلسل جدید کاری کسی بھی ادارے کیلئے نہایت ضروری ہے: اعلیٰ چناؤ کمشنر ، سنیل اروڑہ

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان کے اعلیٰ چناؤ کمشنر جناب سنیل کمار اروڑہ نے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے کے ہر ایک شعبے میں مسلسل  جدید کاری نہایت ضروری عمل ہے تاکہ وہ ادارہ دنیا میں ہونے والی مسلسل ٹیکنالوجی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکے ۔ جناب سنیل اروڑہ آج چنڈی گڑھ میں پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجو کیشن اینڈ ریسرچ (پی جی آئی ایم ای آر) کے نئے تعلیمی سال کے موقع پر’’ آگے کی راہ ۔ مواقع اور چیلنجیز ‘‘ کے موضوع پر افتتاحی خطبہ دے رہے تھے۔ جنوری کے مہینے میں پی جی آئی ایم ای آر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوتا ہے۔ یہ ادارہ اپنے 50 مختلف شعبوں میں مختلف اسپیشلٹی اور سپر اسپیشلٹی  میں سالانہ 400 پوسٹ گریجویٹ طلباء کو تربیت فراہم کر تا ہے ۔ انہوں نے این آئی آر ایف (نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک)، 2018 میں ملک بھر کے اندر میڈیکل کالجوں میں دوسرا مقام حاصل کرنے کیلئے پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسابقتی دنیا میں کسی بھی ادارے کو مسلسل اپنے آپ کو جدید تر بنانا ہوگا تاکہ وہ زمانے کی رفتار کے ساتھ خود کو قائم رکھ سکے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ  استعمال کی دوائیں انسانی جسم کاعلاج؍ غالباً زیادہ باوقار اور کم ناگوار طریقے سے کریں ۔ لہذا انہوں نے  اعتماد کا اظہار کیا کہ پی جی آئی ایم ای آر اس سلسلے میں  اپنا بیش قیمت کردار ادا کرے گا۔

جناب اروڑہ نے میڈیکل طلباء سے زور دے کر کہا کہ وہ چیلنج کی صورت میں  اپنے عزم  و حوصلہ کو بلند رکھیں ۔انہوں  نے زور دے کر کہا کہ نئے تصورات ہی دنیا پر حکمرانی  کرتے ہیں ۔ آج ہم رسائی یاوسائل تک  اتنے  محدود  نہیں ہیں جتنے کہ اپنے تصورات تک ہیں ۔آج کی دوائیں گزشتہ کل کی  تحقیق تھیں اور آج کی تحقیقات آئندہ کل کی دوائیں  بن جائیں گی۔ لہذا ڈگر سے ہٹ کر سوچئے۔

جناب سنیل اروڑہ نے مزید کہا کہ 50 برسوں سے زائد پر مشتمل پی جی آئی ایم ای آر کی شاندار تاریخ ہے۔ سوال یہ ہے کہ ہم اب  سے لے کر آئندہ دس ، بیس اور پچاس برسوں میں اس ادارے کےلئے کیساتصور کرتے ہیں ۔ اس ادارے کی موجودہ قیادت کی دور اندی،شی  عزم اور ولولے اس کا یقین کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More