15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صنفی انصاف بھارت کی ثقافت کا ایک حصہ رہا ہے: اسمرتی زوین ایرانی

Urdu News

کپڑےکی صنعت کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی کے کہا ہے کہ صنفی انصاف بھارت کی ثقافت کا ایک حصہ رہا ہے اور اسے ازسر نو پوری قوت سے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ آج نئی دہلی میں رائے سینا ڈائیلاگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے بھارت کے میزائل اور خلائی پروگراموں میں خواتین سائنس دانوں کی شراکت داری پر تفصیل سے گفتگو کی۔

کپڑا صنعت وزیر نے  بھارت کی جدو جہد آزادی میں بھی خواتین کی شراکت داری کی جانب توجہ مبذول کرائی۔ انہوں نے کہا کہ آج خواتین اپنے مرد عہدے داروں کی شانہ بہ شانہ ملک بھر میں مختلف پیشوں میں اپنے فرائض منصبی انجام دے رہی ہیں۔ وزیر موصوفہ نے معاشرے کے تمام پہلوؤں  میں صنفی مساوات کا لحاظ رکھنے اور اس کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ا نہوں نے اطلاع فراہم کی کہ لڑکیاں ہر مسابقتی امتحان میں کارکردگی کے لحاظ سے لڑکوں پر سبقت حاصل کررہی ہیں۔

پارلیمنٹ اور ریاستی قانون ساز اداروں میں خواتین کو 33 فیصد نمائندگی فراہم کرنے سے متعلق مجوزہ قانون کے مستقبل سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کپڑا صنعت وزیر نے کہا کہ حکومت اس قانون کو منظور کرانے کے حق میں ہے۔ وزیر موصوفہ نے کہا کہ ان کی پارٹی نے ہمیشہ خواتین سے متعلق ریزرویشن بل کے تئیں اپنی  حمایت کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More