17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے گرو گوبند سنگھ جی کے یوم ولادت پر 350 روپئے کا یادگاری سکہ جاری کیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گروگوبند سنگھ جی کے یوم ولادت کے موقع پر آج قومی راجدھانی میں 350 روپئے کا ایک یادگاری سکہ جاری کیا۔ انھوں نے گروگوبند سنگھ جی کے  مثالی نظریات اور انسانی اقدار،جذبہ، بہادری اور  قربانی کی تعریف کی اور لوگوں سے ان کے  بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی اپیل کی۔

وزیر اعظم ، گروگوبند سنگھ جی کا یوم ولادت منانے کے لیے یادگاری سکہ جاری کرنے کے بعد اپنی رہائش گاہ، 7 لوک کلیان مارگ پر چنندہ لوگوں کو خطاب کر رہے تھے۔ جناب نریندر مودی  نے کہا کہ گروگوبند سنگھ جی ایک عظیم سپہ سالار، فلاسفی، شاعر اور گرو تھے۔ انھوں نےظلم وستم  کے خلاف لڑائی لڑی۔ لوگوں کو دی گئیں ان کی تعلیمات مذہب اور ذات پات کی بندشوں کو توڑنے پر مرکوز تھیں۔ محبت، امن اور قربانی کا ان کا پیغام آج بھی یکساں طور پر موزوں ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گروگوبند سنگھ جی،  ان کے اقدار اور تعلیمات آنے والے زمانے میں  لوگوں  کے لیے ترغیب  اور رہنمائی کا  ذریعہ بنے رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہ یادگاری سکہ ہماری طرف سے ان کے تئیں احترام اور  تعظیم کی ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔ انھوں نے لوگوں سے گروگوبند سنگھ جی مہاراج کے ذریعہ بتائے گئے 11 نکاتی راستوں پر چلنے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر ہم وطنوں کو لوہڑی کی مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے ملک کے لوگوں سے 30 دسمبر 2018 کے ان کے ماہانہ ریڈیو پروگرام، من کی بات کی طرز پر گروگوبند سنگھ جی کے ذریعہ دکھائی گئی دیش بھگتی اور قربانی کی راہ پر چلنے کی اپیل کی۔ انھوں نے 5 جنوری 2017 کو، پٹنہ میں شری گرو گوبند سنگھ جی مہاراج کے 350ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کی تھی اور اس موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ جناب مودی نے 15 اگست 2016 کو لال قلعہ کی  فصیل سے  آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں اور پھر 18 اکتوبر 2016 کو لدھیانہ نیشنل ایم ایس ایم ای ایوارڈ کی تقریب میں گروگوبند سنگھ جی  کے قدروں اور آئیڈیل کا ذکر کرتے ہوئے انھیں انسانیت کی بنیاد قرار دی تھی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More