16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی بی ڈی ٹی نے ڈاٹا اینالائٹکس کا استعمال کرتے ہوئے ریٹرن داخل نہ کرنے والوں کے نگرانی نظام (این ایم ایس ) کے ذریعے ریٹرن نہ داخل کرنے والوں کی نشاندہی کی

Urdu News

نئی دہلی،  ریٹرن نہ داخل کرنے والوں کی نگرانی نظام ( این ایم ایس ) کا مقصد  ایسے افراد کی نشاندہی اور نگرانی کرنا ہے  ، جو بڑی رقومات  کا لین دین کرتے ہیں  اور جن پر ٹیکس واجب الادا  ہوتا ہے لیکن وہ اپنا ٹیکس ریٹرن داخل نہیں کرتے ۔  ریٹرن نہ داخل کرنے والوں کی نشاندہی کے لئے ایسی مخصوص معلومات کے بارے میں تجزیہ کیا جاتا ہے ، جو  انکم ٹیکس محکمے کے ڈاٹا بیس میں دستیاب ہوتی ہے ۔  معلومات کے ذرائع میں  مالی لین دین  کا اسٹیٹمنٹ  ( ایس ایف ٹی )  ،  سورس پر ٹیکس کی کٹوتی ( ٹی ڈی ایس ) ، سورس پر ٹیکس کی وصولی ( ٹی سی ایس )  ، بیرونی ملکوں میں  رقومات کی ادائیگی کے بارے میں معلومات  ، درآمدات و برآمدات کے اعداد و شمار وغیرہ شامل ہیں ۔

          ڈاٹا کے تجزیہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی  افراد نے  ٹیکس ریٹرن داخل نہیں کیا ہے ، جنہوں نے سال 18-2017 ء میں  بڑی رقم کے لین دین کئے تھے لیکن اب تک انہوں نے  سال 19-2018 ء کا انکم  ٹیکس ریٹرن داخل نہیں کیا ہے ۔

          جن لوگوں نے  ریٹرن  داخل نہیں کیا ہے ، اُن سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ مالی سال 19-2018 ء کے لئے اپنی ٹیکس سے متعلق  تجزیہ  کریں اور اپنا انکم ٹیکس ریٹرن  داخل کریں یا 21 دن کے اندر اس کا جواب دیں ۔ اگر اُن کی طرف سے کی گئی وضاحت قابلِ اطمینان ہے تو یہ معاملہ  آن لائن بند کر دیا جائے گا ۔ البتہ ایسے معاملے میں ، جہاں کوئی ریٹرن داخل نہیں کیا گیا ہے یا اُن کا جواب قابلِ تشفی نہیں ہے ، اُن کے خلاف انکم ٹیکس ایکٹ  ، 1961 کے تحت  کارروائی پر غور کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More