17.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

طیاروں کے بایو جیٹ ایندھن کو ٹسٹ اور اسناد جاری کرنے والی ایجنسی کی منظوری

Urdu News

نئی دہلی، 22 جنوری ، 2019 ء کو   کئی مہینوں پر مبنی وسیع زمینی اور  فلائٹ تجربوں کے بعد   اندرونِ ملک تیار کیا گیا بایو ایندھن   آخرکار  استعمال کی منظوری کے لائق قرار دیا گیا ہے اور یہ منظوری ملک کی مقتدر  پرواز سے متعلق   اسناد بندی کی ایجنسی کی طرف سے دی گئی ہے ۔

          غیر معمولی  صلاحیت کے حامل سائنس داں اور عسکری  پرواز کی قدر و قیمت کے تعین  اور اسناد بندی کے مرکز کے چیف  ایگزیکیٹو   جناب جے پال کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ میں   مذکورہ بایو  جیٹ ایندھن کے سلسلے میں مختلف  تجربات اور جانچ پرکھ کی تفصیلات پر   سرکردہ قومی اور بین الاقوامی اسناد بندی ایجنسیوں کے ضوابط کے مطابق غور و فکر کیا گیا ۔  کارکردگی کی کسوٹیوں  پر مکمل طور سے کھرے پائے جانے کے بعد اور اس انکشاف سے کلی طور پر مطمئن ہونے کے بعد  مذکورہ ایجنسی نے رسمی طور پر اِس ایندھن کو استعمال   کئے جانے کے لئے اپنی منظوری دے دی ہے ۔ واضح رہے کہ یہ ایندھن غیر روایتی وسائل  یعنی غیر خوردنی بناسپتی / درختوں سے حاصل ہونے والے تیل کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے ، جس کا استعمال فوجی طیاروں میں بطور ایندھن  کیا جانا ہے ۔ بایو جیٹ ایندھن کو   جٹروفا پلانٹ  سے تیار  کیا گیا ہے ، جسے  سی ایس آئی آر – آئی آئی پی تجربہ گاہ واقع دہرہ دون میں پروسیس کیا گیا ہے اور  چھتیس گڑھ کے ذریعے فراہم کرایا گیا ہے ۔ اس منظوری کے بعد بھارتی فضائیہ  26 جنوری ، 2019 ء کو بایو جیٹ ایندھن  کی آمیزش والے ایندھن  کا استعمال اپنے آئی اے ایف اے این 32 طیارے کی پرواز میں کرنے  کے عہد کو پایۂ تکمیل  تک پہنچا سکے گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More