15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے کہا، جموں و کشمیر میڈیکل کالجوں میں 500 مزید نشستوں کا اضافہ کیا جائے گا

Urdu News

نئی دہلی، جموں و کشمیر کے دورے کے دوسرے مرحلے میں وزیراعظم نریندر مودی نے جموں کا دورہ کیا۔  انہوں نے ریاست میں بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لئے ترقیاتی منصوبوں کی ایک سیریز کا اعلان کیا۔  وزیراعظم آج  لیہ، جموں اور سرینگر  کے ایک روزہ دورے پر ہیں۔

وزیر اعظم نے جموں دورے کے دوران سامبا کے وجے پور میں ایمس کا سنگ  بنیاد رکھا۔  وزیر اعظم  مودی نے کہا کہ ایمس کے قیام سے لوگوں معیاری صحت کی دیکھ بھال کی سہولت فراہم ہوگی  اور علاقے میں حفظان صحت کے  پیشہ ور افراد کی کمی دور ہوگی۔  وزیراعظم نے اعلان کیا کہ جموں و کشمیر میڈیکل کالجوں میں جلد ہی 500 مزید نشستیں شامل کی جائیں گی۔

وزیر اعظم نے آج یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، کٹھوا کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ جموں کے نوجوانوں کو معاشی اعتبار سے کمزور لوگوں کے لیے مخصوص  10 فیصد  کوٹا سے مستفید ہوں گے۔

انہوں نے جموں میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکشن  کے شمالی علاقائی مرکز کے احاطے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔  کیمپس ٹی  ایم اے ٹی کا قیام تعلیمی سال2012-13 میں عمل میں آیا تھا  اور اس کے بعد سے  یہ ایک عارضی عمارت سے  کام کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے جموں کے کشتواڑ میں 624 میگاواٹ کی كیرو پن بجلی منصوبے اور 850 میگاواٹ رےٹل ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔  انہوں نے کہا، ‘‘علاقے میں نئے بجلی منصوبے  نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے’’۔  وزیراعظم  نے جموں و کشمیر میں سوبھاگیہ اسکیم کے تحت  گھروں میں 100 فیصد بجلی فراہمی  کا اعلان کیا۔

وادی کشمیری میں کشمیری مہاجرین  کارکنوں کے لئے وزیر اعظم نے ٹرانزٹ ہاؤسنگ کی تعمیر کے لئے  سنگ بنیاد رکھی۔  انہوں نے اعلان کیا کہ بے گھر کشمیریوں کو 3،000 عہدوں  کے لئے تقرر  کیا جائے گا۔  انہوں نے کہا، ‘‘ہندوستان  اس  صورتحال نہیں بھولے گا جن حالات پنڈتوں کو اپنا گھر چھوڑنا پڑا۔’’انہوں نے کہا کہ ملک کو یقینی طور پر ان لوگوں کے ساتھ کھڑا  ہونا چاہئے جنہیں  پڑوسی ممالک کی جانب سے  ظلم  کا نشانہ بننا  پڑ رہا ہے۔

وزیر اعظم نے قومی دریا  کے تحفظ  کا منصوبہ (این آر سی پی) کے تحت دیویکا اور تاوی دریاؤں کے آلودگی کو کم کرنے کے مقصد سے اس منصوبے کا سنگ  بنیاد رکھا۔  یہ منصوبہ مارچ 2021 تک مکمل ہوجائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سرحدوں پر ہمارے فوجیوں کی حفاظت کے لئے  14000 بنکر  تعمیر کیے گئے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ  سابقہ  حکومت نے 500 کروڑ روپے کی گرانٹ کے ساتھ او آر او پی  کو  بیوقوف بنانے کی کوشش کی تھی جبکہ ہم نے 35000 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ اگر سابق حکمراں  سرگرم رہے ہوتے کرتار  پور صاحب ہندوستان کا حصہ ہوتا۔

آج کے جموں دورہ کی ایک اور خاص وزیر اعظم  کے ذریعہ سجوال میں دریائے  چناب پر 1640 میٹر چوڑائی کے دو راہداریوں والے پل کا سنگ بنیاد  رکھا جانا تھا۔ یہ سجوال اور اندری پٹين کی آبادی کے لئے ایک متبادل راستہ فراہم کرے گا جس سے دونوں مقامات کے درمیان کے سفر کی دوری 47 کلومیٹر سے کم ہوکر 5 کلومیٹر تک ہو جائے گی۔تقریب کے دوران، وزیراعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کنیکٹوٹی کو بہتر بنانے کے لئے 40،000 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔ 

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More