17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

‘‘نو انڈیا پروگرام’’ کی 53ویں کڑی کے تحت 8 ملکوں کے 40ہندوستان نژاد نوجوانوں نے

Urdu News

نئی دہلی، ‘‘نو انڈیا پروگرام’’ یعنی ہندوستان کو جانیئے پروگرام کی  53ویں کڑی کے تحت  8ملکوں کے ہندوستان نژاد نوجوانوں کے ایک گروپ نے آج یہاں  شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔ اس 53ویں کڑی میں  40ہندوستان نژاد نوجوان شامل تھے (24خواتین او ر 16مرد)ان کا تعلق فیجی، گیانا، موریشس، پرتگال، جنوبی افریقہ، سری لنکا، سورینام، ترینداد اور ٹوبیگو سے تھا۔ اس کڑی کی ساتھی ریاستیں مہاراشٹر، دمن اور دیو ہیں۔

 نو انڈیا پروگرام حکومت ہند کی وزارت خارجہ کی طرف سے منعقد کیا جاتا ہے، جس کا مقصد 18 سے 30 سال کی عمر کے نوجوانوں کے گروپ کو  جو دوسرے ملکوں میں رہتے ہیں، ملک کی طرف سے کی گئی ترقی اور کامیابیوں سے واقف کرانا اور انہیں اپنے آباواجداد کے ملک سے قریب لانا ہے۔ یہ پروگرام ہندوستان نژاد طلبہ اور نوجوان پیشہ ور افراد کو ہندوستان کا دورہ کرنے، اپنے خیالا ت میں ساجھیداری کرنے، اپنی توقعات اور تجربات میں شرکت اور عصری ہندوستان سے قریبی تعلق پیدا کرنے کا ایک بے مثال موقع فراہم کرتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ان نوجوانوں سے ملاقات کی اور ہندوستان کے ان کے دورے کے دوران ہونے والے تجربات پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام انہیں اپنی جڑوں کے بارے میں معلومات کرنے اور اپنے تجربات سے روشناس کرانے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مختلف ملکوں کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے کے مقصد سے  عوام سے عوام کے درمیان رابطے کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نےکہاکہ بہتر کنکٹی ویٹی کی وجہ سے دنیا سکڑ کر رہ گئی ہے اور اس سے بہت سی فاصلہ جاتی رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔ مواصلات کے نئے طریقوں کے سبب قومی سرحدوں کے اس پار لوگوں سے براہ راست رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

گروپ کے نوجوانوں نے بتایا کہ نو انڈیا پروگرام نے انہیں ہندوستانی روایات، ورثے اور اپنے کنبوں کے سلسلوں کو سمجھنے میں مدد دی ہے۔ انہوں نے ماضی میں اپنے کنبوں کے افراد کی طرف سے ہندوستان کا دورہ کئے جانے کی بھی یاد دلائی۔ ان نوجوانوں نے ان اثرات کے بارے میں بتایا، جو انہوں نے ہندوستان سے قبول کئے ہیں۔ مثلاً اطلاعاتی ٹیکنالوجی، بالی ووڈ، ہندوستان کے  ذائقے دار پکوان اور کھیل کود وغیرہ۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ان لوگوں سے دیگر پہلوؤں پر بھی تبادلۂ خیال کیا، جن میں ان کا تعلیمی  اور پیشہ ورانہ پس منظر اور ان ریاستوں کے نام شامل  تھے، جن سے ان کے آبا واجداد کا تعلق تھا۔

پچھلے 5برسوں کے دوران ہندوستان کی طرف سے کی گئی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کو پوری دنیا میں پروجیکٹ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان خلائی ٹیکنالوجی کے معاملے میں کسی بھی دوسرے ملک سے کمتر نہیں ہے۔ انہوں نے سرکاری پروگراموں کے بارے میں بھی بتایا۔ مثلاً سوؤچھ بھارت ابھیان، یوگا کا بین الاقوامی دن اور دیگر پروگرام۔ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے اپنی بات چیت کے دوران  ہندوستان کے شمال مشرقی خطے کی ترقی کے بارے میں خاص طور پر تبادلۂ خیال کیا۔

ہندوستان نژاد نوجوان، جو 23 جنوری سے 16 فروری تک ہندوستان کا دورہ کریں گے، اب تک مہاراشٹر، دمن اور دیو اور آگرہ جا چکے ہیں۔ اس وقت یہ لوگ دہلی میں ہیں، جہاں وہ تاریخی عمارتوں اورثقافتی مراکز  کو دیکھنے جائیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More