17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے مغربی بنگال کے جلپائی گڑی کا دورہ کیا، وزیراعظم کے ذریعہ قومی شاہراہ کے پھالاکاٹا-سلسلا باڑی سیکشن پر چار لین کا سنگ بنیاد رکھا گیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج مغربی بنگال کےجلپائی گڑی کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں این ایچ-31 ڈی کے پھالا کاٹا- سلسلا باڑی سیکشن کی 4لین کے لئے سنگ بنیاد بھی رکھی اور نئی ہائی کورٹ بینچ کا افتتاح بھی کیا۔

41.7 کلو میٹر طویل پھالا کاٹا-سلسلا باڑی توسیع، قومی شاہراہ ترقیاتی پروجیکٹ (این ایچ ڈی پی) مرحلہ IIکےتحت ایسٹ-ویسٹ کوریڈور کا حصہ ہے اور یہ شمال مشرق سے کنکٹیویٹی کا ایک لنک ہے۔ یہ پروجیکٹ ڈیزائن، بلڈ، فائننس، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر (ڈی بی ایف او ٹی) کی بنیاد پر 2.5 سال میں مکمل ہوگا اور اسے بِلڈ-آپریٹ، ٹرانسفر (بی او ٹی) (ٹول) طریقۂ کار (موڈ) میں سونپا جائے گا۔  اس پروجیکٹ سے سلسلا باڑی اور علی پور دوار سے سِلی گڑی تک تقریباً 50 کلو میٹر کی مسافت کو کم کیا جا سکے گا۔

جلپائی گڑی میں کلکتہ ہائی کورٹ کی سرکٹ بینچ سے، دارجلنگ، کالمپونگ، جلپائی گڑی اور شمالی بنگال میں کوچ بہار کے لوگوں کو تیز تر انصاف فراہم کرانے میں مدد ملے گی۔ ان چار اضلاع کے عوام کو انصاف  حاصل کرنے کےلئے اب 600 کلو میٹر کی مسافت طے کر کے کولکاتہ ہائی کورٹ نہیں جانا پڑے گا، بلکہ یہ محض 100 کلو میٹر سے بھی کم مسافت میں جلپائی گڑی میں ہی حاصل ہو جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More