19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

4جی سگنل چپ نے ایل ٹی ای اور 5 جی این آر موڈم کے لئے ہندوستان کے پہلے ملکی تکنیک سے بنائی گئی سیمی کنڈکٹر چپس کو جاری کیا

Urdu News

نئی دہلی، ٹیلی کام کی سکریٹری محترمہ سندر راجن نے کہا ہے کہ ڈیٹا  کا تحفظ دنیا میں آج انتہائی تشویش کا موضو ہے اور ہندوستان ڈیٹا کی سلامتی میں تب تک محفوظ نہیں رہ سکتا جب تک کہ وہ خود اپنی چپس نہ بنائے۔ وہ آج نئی دہلی میں بینگلورو میں واقع  سیمی کنڈکٹر کمپنی  ’’سگنل چپ‘‘  کے ذریعہ 4 جی  ؍ ایل ٹی ای اور  5 جی  این آر موڈمس کے لئے ہندوستان کی پہلی ملکی تکنیک سے تیار شدہ  سیمی کنڈکٹر چپس   کو جاری کرنے کے بعد اپنے خیالات  کا اظہار کررہی تھیں۔ اس چپ  کے جاری ہونے کو بے حد اہم قرار دیتے ہوئے  محترمہ سندر راجن نے کہا کہ  ان کے ذریعہ ہندوستان ،  دنیا کے اشرافیہ زمرے میں اپنی جگہ  بنارہا ہے اور اس میں مثبت اقتصادی اثرات  کے علاوہ ہندوستان کے ڈیٹا  کی سلامتی اور  ڈیٹا کی خود مختاری  کے نظریئے  سے وسیع  اثرات مرتب ہوں گے۔  انہوں نے بتایا کہ  فی الحال  صرف  8 کمپنیاں اور کچھ ہی ملک سیمی کنڈکٹر  چپس  تشکیل دے سکتے ہیں اور  ایسے میں ملکی تکنیک سے بنی  اس چپ  کا جاری ہونا صحیح معنوں میں دنیا کے لئے  میک ان انڈیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  یہ اولین کام کی شکایتوں اور ماحولیات سے متعلق تشویشات  کو سلجھانے میں رہنمائی کرے گا۔

محترمہ سندر راجن نے کہا کہ جب امریکہ اور چین بنیادی آئی سی ٹی  ٹیکنالوجی کے لئے جدوجہد کررہے ہوں،  ایسے میں ہندوستان بھی پیچھے  نہیں رہ سکتا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ یہاں تک کہ  5 جی  ٹیلی کام خدمات کی اسکیموں کا خاکہ تیار کرنے کے لئے اسٹیفورڈ یونیورسٹی  کے پروفیسر اے جے پالریجوتو کی سربراہی میں حکومت ہند کے ذریعہ  قائم شدہ  اعلیٰ اختیارات والی کمیٹی  نے  5 جی  کے آئی پی آر میں داخل ہونے کی سفارش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سگنل چپ کے ذریعہ  عالمی پیمانےکے پروڈکٹ کو جاری  کیا جانا سافٹ ویئر اور انڈیا اسٹیک کے فرسٹ اینڈ سیکنڈ ویو کے بعد یہ  تھرڈ ویو کی شروعات ہے۔

انہوں نے  سگنل چپ کے بانی اور سی ای او جناب ہمانشو کھسنیس اور گلوبل کمپنی زوہو کے سی ای او جناب شری  دھرویمبو کو ہندوستان کی شاندار  کامیابی کی کہانی تیار کرنے میں  ساتھ آنے کے لئے  مبارک باد دی۔

محترمہ سندر راجن نے اس پروگرام میں سگنل چپ کے ذریعہ ڈیزائن کی گئی 4 چپس  کو جاری کیا۔

  1. ایس  سی بی ایم  3412:  واحد ڈیوائس میں بیس بلنڈ اور ٹرانسیور سیکشنز سمیت  واحد چپ  4 جی ؍  ایل ٹی ای موڈم۔
  2. ایس سی بی ایم 3404:  سگنل چپ 4 ایکس 4  ایل ٹی ایس بیلس بینڈ موڈم۔
  3. ایس سی آر ایف 3402: ایل ٹی  ای کے لئے 2 ایکس 2  ٹرانسیور۔
  4.  ایس سی آر ایف 4502: 5 جی این آر اسٹینڈرڈس  کے لئے  2 ایکس 2  ٹرانسیور۔

 آر ایف اینڈ 6 جی ایچ زیڈ تک کے مکمل ایل ٹی ای ؍  5 جی این آر بینڈس کو کور کرے گا۔ یہ چپ  ہندوستان کی اپنی  سٹیلائٹ نیوی گیشن پروسیس ، این اے وی آئی سی  کا استعمال کرکے پوزیشننگ کی بھی حمایت کرتے ہیں۔ ایس سی آر ایف  1401 تیار پرا گمبے سلسلے: سگنل چپ کے ذریعہ  2015 میں تیار کی 3 جی ؍  4 جی اور وائی فائی جیسے ہائی پروفامینس وائر لیس اسٹینڈرڈس کے لئے ہندوستان کی پہلی آر ایف ٹرانسیور چپ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More