17.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یہ سہولت، چارٹ کی تیاری کے بعد ریل گاڑیوں میں دستیاب خالی برتھوں سے متعلق معلومات فراہم کرے گی

Urdu News

نئی دہلی،  بھارتیہ ریلویز کے مسافروں کے سفر کے تجربات کو بہتر بنانے اور زیادہ شفافیت لانے کے لئے ریلویز اور کوئلہ کے وزیر جناب پیوش گوئل نے عوام کے ذریعہ ریلوے چارٹ اور خالی برتھوں کو دیکھنے کے لئے ایک نئی سہولت کی شروعات کی ہے۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب وی کے یادو، ریلوے بورڈ ممبر ٹریفک، جناب گریش پلئی اور ریلوے بورڈ کے دوسرے اراکین نیز ریلویز کے اعلی حکام بھی اس موقع پر  موجود تھے۔

 پسنجر ریزرویشن چارٹ کے مطابق  ریل گاڑیوں میں خالی جگہوں سے متعلق معلومات اب آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ (www.irctc.co.in). کے ذریعہ انٹر نیٹ پر عوام کے دیکھنے کے لئے دستیاب ہونگے۔ اس سے ممکنہ مسافروں کو چارٹ کی تیاری کے بعد ریل گاڑیوں میں دستیاب خالی برتھ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ ٹرین سور س سے خالی برتھوں کی مکمل معلومات یوزر کے لئے دستیاب ہونگے۔ممکنہ صارف خالی برتھوں کی آن لائن بکنگ یا بزنس ضابطوں سے مطابق ٹی ٹی ای کی وساطت سے برتھ کی بکنگ کے لئے معلومات کااستعمال کرسکتے ہے۔یہ خصوصیت ویب کے علاوہ موبائل ورژن میں بھی دستیاب ہیں۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ یہ نظام میں شفافیت لانے اور مسافروں کے سفر کو آرام دہ بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریل گاڑیوں کے چارٹ کو دیکھنے کے لئے نئے آن لائن پلیٹ فارم کے شروعات سے چلتی گاڑیوں میں ٹکٹ کلکٹروں کی تلاش کرنے کا عمل ختم ہوگا۔ٹکٹنگ نظام کی یہ نئی خوبی اس کا فعال نظام ہے جو ریل گاڑیوں کے اپنی منزل کی جانب رواں ہونے کے بعد از خود کو اپ گریڈ کرے گا اور زیادہ شفاف بنائے گا۔ تاکہ مسافر خالی برتھوں کی دستیابی کو بروقت دیکھ سکے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی اعلان کیا کہ آئی آر سی ٹی سی جلد ہی مزید 30 کچن بیس کا اضافہ کرے گا اور یہ تمام کچن بیس عوام کے دیکھنے کے لئے کیمروں سے آراستہ ہوں گے۔ ان کچن بیس میں خوراک کی ڈبہ بندی کے لئے از خود تحلیل ہونے والی پیکنگ تیار کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ دوران سفر خوراک کا معیار نہ گرے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ  ریل گاڑیوں پر موجود تمام ٹی ٹی ای  اور کیٹرنگ اسٹاف پی او ایس مشینیں دستیاب کرائی جائے گی۔

وزیرموصوف نے مزید کہا کہ شفافیت اور جواب دہی اس حکومت کے رہنما حصول ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ  ملک میں کم از کم حکومت اور زائد از زائد حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے ریلوے بورڈ کے ممبر ٹریفک جناب گریش پلئی نے کہا کہ  پوری کوششیں ریزرویشن کے عمل کو شفاف بنانے کے علاوہ عوام کے سفر کو ممکن  اورآرام دہ بنانے کے لئے ہے۔ مسافر کو اس کا سب سے بڑا فائدہ   دوسرے چارٹ کی تیاری کے بعد بھی دستیاب برتھ کی سہولت  میں دیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام راجدھانی ریل گاڑیوں اور شتابدی ریل گاڑیوں میں 20 دن میں دوسرے چارٹ کی تیاری کے بعد بھی ٹکٹ بک کئے جاسکتے ہیں۔ دوسری چارٹ ریل گاڑیوں کی روانگی سے 30 منٹ قبل جاری کئے جاتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More