19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جلسۂ تقسیم اسناد – 57واں این ڈی سی کورس

Urdu News

نئی دہلی،  57ویں نیشنل ڈیفنس کالج (این ڈی سی) کورس (2017 بیچ) کے گریجویٹس کو آج یہاں این ڈی سی میں منعقدہ ایک جلسہ تقسیم اسناد میں ڈگریاں دی گئیں۔ امور خارجہ کے وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ اس موقع پر موجود تھے اور انھوں نے کمانڈنٹ، این ڈی سی وائس ایڈمرل شری کانت اور یونیورسٹی آف مدراس کے  ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ (ڈپارٹمنٹ آف  ڈیفنس اسٹریٹجک اسٹڈیز) پروفیسر (ڈاکٹر) اتّم کمار جمداگنی کی موجودگی میں  افسروں کو اسناد پیش کرتے ہوئے الوداعی خطبہ دیا۔ وائس ایڈمرل شری کانت نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ این ڈی سی کورس کو مکمل کرنے پر گریجویٹ میں پیچیدہ صورت حال کو ہینڈل کرنے کا اعتماد آگیا ہے اور  وہ قومی سلامتی اور اسٹریٹجک سے متعلق تمام پہلوؤں کا ایک وسیع تر  جائزہ لے سکتے ہیں۔

وزیر موصوف نے اپنے خطاب میں ایم فل ڈگری پانے والوں کو مبارک باد دی اور ان سے کہا کہ وہ قومی سلامتی کے بارے میں اپنا مطالعہ آگے بھی جاری رکھیں اور  ایسے مفکر فوجی بنیں جو اپنے متعلقہ قومی مفاد کو آگے بڑھا سکتا ہے۔ انھوں نے پروفیشنل مہارت کے گوناگوں شعبوں اور  کورس میں  شرکت کی عالمی نمائندگی کی بھی تعریف کی جس سے علم اور باہمی فہم دونوں کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔

این ڈی سی نئی دلّی ہندوستان میں اسٹریٹجک تعلیم کا سب سے اہم ادارہ ہے۔ ہر سال مجموعی طور پر مسلح دستوں کے بریگیڈیئر اور اس کے مساوی رینک کے مجموعی طور پر 100 افسران اور سول، پولیس  اور متعلقہ خدمات سے جوائنٹ سکریٹری سطح کے افسران اس مؤقر این ڈی سی کورس میں  شرکت کرتے ہیں۔ تقریباً 25 دوست بیرونی ممالک کے مسلح دستوں کے افسران بھی کورس میں حصہ لیتے ہیں۔ این ڈی سی سے مطالعہ مکمل کرنے کے بعد یہاں کے طلبا ہندوستان اور بیرونی ممالک دونوں میں مسلح دستوں اور حکومت میں مملکت کے اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز ہوتے ہیں۔ ایک سال کا کورس کرنے کے بعد افسران مؤقر یونیورسٹی آف مدراس، چینئی سے ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز میں  ایم فل ڈگری حاصل کرنے کے بھی اہل ہوتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More